164بٹالین اور 40 بٹالین سی آر پی ایف کی مشترکہ کاوش

0
0

اننت ناگ میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا،500مریضوں کامعائنہ،مفت ادویات بھی تقسیم
شاہ ہلال
اننت ناگ؍؍سی آر پی ایف کی 164 بٹالین اور 40 بٹالین نے مشترکہ طور پر منگل کو گورنمنٹ بائز ہائر سیکنڈری اسکول براک پورہ اننت ناگ میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا۔ اس کیمپ میں لوگوں کو مفت طبی مشورہ دیا گیا، اس کے علاوہ مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔ لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے سی آر پی ایف کی جانب سے وقتاً فوقتاً اس طرح کے کیمپ منعقد کیے جاتے ہیں۔
مقامی لوگوں نے سی آر پی ایف کے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ مستقبل میں بھی ایسے کیمپوں کا انعقاد کیا جانا چاہئے، تاکہ غریب لوگ اس طرح کے کیمپوں سے فائدہ اٹھا سکیں۔ اس موقعہ پر کمانڈنٹ کمار نوین نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ سی آر پی ایف کی 164ویں بٹالین نے اس سے قبل اننت ناگ میں متعدد سوک ایکشن پروگرام منعقد کیے تھے۔
کیمپ میں لوگوں کا کافی ٹرن آؤٹ دیکھا گیا، جن میں خواتین، بچے اور علاقے کے بزرگ شہری شامل تھے، 500 سے زائد افراد نے فراہم کردہ خدمات سے استفادہ کیا۔ انہوں نے مقامی عوام کو مزید یقین دلایا کہ سی آر پی ایف نے کشمیر کے لوگوں کی مسلسل حمایت کی ہے اور وہ امن، خوشحالی اور سماجی ترقی کے لیے سرگرم عمل ہے۔
انہوں نے مقامی کمیونٹی کے فائدے کے لیے مستقبل میں اسی طرح کے شہری پروگرام منعقد کرنے کے لیے سی آر پی ایف کے عزم پر زور دیا۔ کیمپ میں 500 کے قریب مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا جن میں خواتین اور بچوں کی ایک قابل ذکر تعداد شامل تھی اور انہیں مفت ادویات فراہم کی گئیں۔ مقامی آبادی نے 164 اور 40 بٹالین سی آر پی ایف کی کوششوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ اس طرح کے کیمپ مستقبل میں بھی منعقد ہوتے رہیں گے۔ اس موقع پر 2IC کرشنا مرلی، 2IC رنجن 40 بٹالین اور کمپنی کمانڈر ڈیلٹا 164 مہاویر سنگھ بھی وہاں موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا