کانگریس ضلع صدر پونچھ چوہدری عبدالغنی نے عوام کا شکریہ ادا کیا

0
0

ظہیر عباس
منڈی//کانگریس ضلع صدر پونچھ چوہدری عبدالغنی نے ضلع پونچھ کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پریس کے نام جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ ضلع پونچھ کے عوام کے شکر گزار ہیں جنہوں نے جموں پونچھ پارلیمانی حلقہ انتخاب میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے کر اپنے ووٹ کا استعمال سیکولر سیاسی جماعت کے لیے کیا انہوں نے کہا کہ وہ حلقہ انتخاب حویلی ،حلقہ انتخاب سرنکوٹ اور حلقہ انتخاب مینڈھر کے تمام ووٹروں کے مشکور ہیں جنہوں نے ضلع پونچھ میں ان تمام طاقتوں کے خلاف اپنی رائے دہی کا استعمال کیا ہے ۔جنہوں نے ریاست جموں کشمیر میں ہر لحاظ سے بد امنی کا ماحول پیدا کیا ہے انہوں نے کہا کہ ریاست جموں کشمیر میں ایسی طاقتوں نے مذہبی منافرت کو پھلانے کی بہت کوشش کی جس کو کسی بھی قیمت پر کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ آنے والے انتخابات میں ریاست کے تمام عوام کانگریس پارٹی کے امید واروں کو اپنا ووٹ دے کر کامیاب کریں گے تاکہ ریاست کی عوام کو ایسی طاقتوں سے نجات ملے گی جو ریاست کے ٹکڑے کرنا چاہتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا