ووٹ کو فروخت کرنا حرام۔شاہی امام مولانا حبےب الرحمن لدھےانوی کا ولولہ وانگےز خطاب جمعہ
لازوال ویب ڈیسک
لدھےانہ آج ےہاں تارےخی جامع مسجد مےں نماز جمعہ سے قبل کثےر تعداد مےں فرزندان اسلام کو خطاب کرتے ہوئے پنجاب کے شاہی امام شےر اسلام حضرت مولانا حبےب الرحمن ثانی لدھےانوی نے کہا کہ مےدان سےاست مےں کچھ لےڈران قوم کو خوفزدہ کر کے اپنا الو سےدھا کرنا چاہتے ہےں وہ بھی سمجھ لےں کہ اےسا کرنا شرمناک ہے ، شاہی امام نے کہا کہ نے گےڈڑ ببھکےاں دےنے والے جانے کتنے سےاست دان آئے اور چلے گئے لےکن فرزندان اسلام الحمد اللہ پےش قدمی کر رہے ہےں ہر سال ملک مےں نئی مساجد اور مدارس کا قےام بھی ہو رہا ہے اور مسلمان پہلے سے ذےادہ دنےاوی تعلےم مےں کامےابی حاصل کر رہے ہےں ، شاہی امام مولانا حبےب الرحمن ثانی لدھےانوی نے کہا کہ ہم کو تو ظالم انگرےز خوفزدہ نہ کر سکا تو آزاد وطن مےں کون گنڈہ گردی کر سکتا ہے، شاہی امام پنجاب نے کہا کہ مسلمانو ! سنو ظلم کرنے والے کے ساتھ ساتھ خاموشی سے ظلم برداشت کرنے والے لوگ بھی گنہگار ہےں اس لئے وطن عزےز مےں اگر کوئی گنڈہ گردی کرتا ہے تو ہمےں اسکو روکنا ہوگا ، انہوں نے کہا کہ ہمےں کوئی ضرورت نہےں کہ اپنی قربانےوں کے متعلق کسی کو کوئی صفائی دےتے پھرےں ےہ ملک ہم سب کا وطن ہے اور ہمےں دنےا کی کوئی طاقت اپنے وطن مےں اپنے مذہب اور عقےدہ پر قائم رہنے سے نہےں روک سکتی ہے ،اپنے خطاب کے دوران شاہی امام مولانا حبےب الرحمن لدھےانوی نے ووٹ کی اہمےت بتاتے ہوئے کہا کہ جو لوگ اپنا ووٹ چند سکوں کی خاطر فرخت کرتے ہےں وہ حرام کام کرتے ہےں ووٹ بےچنا ےا پھر صرف اپنی برادری کے نام پر دےنا اپنے ملک اور قوم کے ساتھ دھوکہ ہے ، شاہی امام نے کہا کہ اگر آپ چاہتے ہےں کہ حکومت مےں اےسے کوگ آئےں جو تعصب اور مذہب کی عےنک کی بجائے عدل و انصاف اور رواداری کا سلوک کرےں تو آےئے اچھے لوگوں کو منتخب کر کے پارلےمنٹ مےں بھےجےں ،