لیبیا میں دشمنی ختم کئے بغیر سیاسی گفت و شنید ممکن نہیں: گوٹریس

0
0

یو این آئی
اقوام متحدہ،//اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گو ٹریس نے کہا کہ لیبیا میں سیاسی گفت و شنید تب تک شروع نہیں کی جا سکتی جب تک کہ ملک میں دشمنی مکمل طور پر ختم نہ ہو جائے ۔مسٹر گوٹریس نے بدھ کو صحافیوں کو بتایا“ میرے لئے یہ بہت واضح ہے کہ ہمیں ایک سنجیدہ سیاسی مذاکرات اور ایک سنجیدہ سیاسی سمجھوتہ کو دوبارہ شروع کرنے کی ضرورت ہے لیکن یہ واضح ہے کہ دشمنی مکمل طور پر ختم کئے بغیر یہ ممکن نہیں ہے ”۔لیبیا میں صورت حال گزشتہ ہفتے بگڑ گئی جب لیبیا کی قومی فوج ( ایل این اے ) نے جمعرات کو طرابلس پر ایک جارحانہ حملے کا اعلان کیا جو شہر سے دہشت گردوں کو ہٹانے کی کوشش کے طور پر کیا گیا تھا۔ جواب میں نیشنل ایکارڈ (جی این اے ) حکومت کے وفادار مسلح افواج نے اتوار کو ایل این اے کے خلاف فوجی مہم شروع کی۔اسپوتنک

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا