ہندوستان کی عزت وآبروکی حفاظت کے لئے مودی حکومت کو چنیں:اندریش کمار

0
0

یو این آئی
لکھنو//مسلم راشٹریہ منچ کے قومی رہنمااندریش کمار نے کہا ہے کہ ہندوستان کے اقلیتی طبقہ اور خاص کر مسلم طبقہ کو ایک ایسی حکومت کے حق میں ووٹنگ کرنا چاہئے جس کے لئے قومی مفاد سب سے ضروری ہے ۔ انہوں نے یہ بات آج یہاں جاری کردہ ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ غیرجانبدارانہ مودی حکومت نے اپنے دور حکومت میں ظاہر کر دیا کہ اانہوں نے ملکی مفاد کو آگے رکھ کر ہی کام کیاہے ۔اس پر ہر ملکی باشندہ نے اپنی خوشی ظاہر کی۔انہوں نے پلوامہ سانحہ کا ذکر کرتے ہو ئے کہاکہ موجودہ حکومت نے پلوامہ حادثہ کے بعد پورے ملک میں ہندوستان کی عزت میں اضافہ کیا ہے ۔ انھوں نے دعوی کیاکہ جب ملکآزاد ہوا تو ہندستان مسلمانوں کا سرتاج بنااور پاکستان اسلام کا دشمن بنا۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان کی فوج نے جب بھی رمضان کا پاک مہینہآیا تو نہ کے برابرکر فائر کیا۔ وہیں دوسری طرف سے پاکستان حکومت نے دیوالی کے مہینے میں بم باری کر کے خون بہایا۔مسٹر اندریش نے الزام لگایا کہ بٹوارے کے بعد جب سے پاکستان بنا ہے تب سے لیکر آج تک ایسا کوئی ہفتہ نہیں گزرا ہے جب پاکستان نے سرحد پر فائرنگ نہ کی ہو۔اس نے جب بھی سیدھا حملہ کیا اسے منہ کی کھانی پڑی۔مزید اس نے ‘پراکسی وار’ شروع کر دیاجسے دہشت گردی کہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ “ہندوستان نے پاکستان کو کافی برداشت کیالیکن وہ نہیں مانا۔لہذاپلوامہ کی حادثہ نے ہندوستان کے صبرکا باندھ توڑ دیا تھا۔ملک کے 150کروڑ عوام یہ مانگ کر رہے تھے کہ ہماے صبرکو پاکستان بزدلی سمجھ رہاہے ”۔ملک میں بسنے والے مسلمانوں نے بھی اس سانحہ کی مخالفت اور غصہ کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہاکہ مسلمانوں نے تو یہاں تک مانگ کر ڈالی کہ اجمیر شریف درگاہ میں آنے والے پاکستانیوں پر روک لگا دینی چاہئے ۔ پورے ہندستان میں مسلمانوں نے پاکستان کا پتلاجلا کر بھی ہندوستانیت کواجاگر کیا۔اس وقت ہندوستان کی مودی حکومت نے پاکستان کو منہ توڑ جواب دیا۔جس سے ہر ایک ہندستانی کا سر فخر سے بلند ہو گیااور سبھی نے اس کا جشن منایا۔انہوں نے دعوی کیا یہ کام گذشتہ حکومتوں نے کیا ہو تا توآج پاکستان اتنی ہمت نہیں کر تا۔مسٹر اندریش نے کہاکہ مودی حکومت کو دوبارہ مرکز میں قائم کرنے اور ہمیں بی جے پیکے حق میں اپنا ووٹ کا استعمال کرنا چاہئے جس نے ہندوستان کومضبوط ملک بناکر پوری دنیا میں اپنا لوہا منوایا ہے ۔انھوں نے کہا کہ مودی حکومت ہندوستان کے مسلمانوں کے لئے حج کے کوٹا کو بڑھوایا جو اب دو لاکھ کی تعداد میں پہنچ گیا۔ہندستان دورے پرآنے والے سعودی عرب کے بادشاہ سے وزیر اعظم مودی کی بات چیت کے ذریعہ 850ہندستانی باشندگان کو سعودی عرب سے چھڑیانے کا راستہ ہموار کیا۔یو این آئی

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا