بھاچپا کو ووٹ ڈالنے کے لیے بی ایس ایف کی دھونث

0
0

ہاتھاپائی میں کپٹن و شہری زخمی، کئی دہاتیوں نے فورسز پر زدوکوب کرنے کا لگایا الزام
وسیم حیدری/ظہیر عباس
منڈی// جموں پونچھ پارلیمانی نشست کے لئے جمعرات کو ہونے والی ووٹنگ کے دوران ضلع پونچھ کے منڈی تحصیل کی پنچایت اڑائی ملکاں پولنگ بوتھ نمبر 46 پرائمری سکول میں ووٹروں اور بی ایس ایف کے اہلکاروں کے مابین ہاتھا پائی کے دوران ایک بی ایس ایف کپٹن اور ایک عام شہری زخمی ہوگئے جنہیں برائے علاج اسپتال لایا گیا – ذرائع کے مطابق منڈی تحصیل کے اڑائی ملکاں پولنگ بوتھ نمبر 46 میں اسوقت حالات پر تناو¿ ہوگئے جب وہاں پر تعینات ڈیوٹی پر ایک بی ایس ایف کپٹن انکت شری واستو اور اس کے دوسرے اہلکاروں نے ووٹروں کو بی جے پی کے حق میں اپنے ووٹ ڈالنے کو کہا جس دوران بی ایس ایف اہلکاروں اور مقامی لوگوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی جس میں بی ایس ایف کپٹن انکت شری واستو اور الحاج عارف ولد محمد افضل خان دونوں زخمی ہوگئے بعد ازاں وہاں پر موجود لوگوں نے بی جے پی کے خلاف نعرہ بازی بھی کی – اس دوران آدھے گھنٹے تک پولنگ کا سلسلہ بھی بند رہا – واقع کے حوالے سے اڑائی ملکاں کے سرپنچ محمد اسلم ملک نے لازوال کو جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ اڑائی ملکاں پولنگ سٹیشن میں پر امن ماحول میں پولنگ کا سلسلہ جاری تھا کہ اچانک انکت شری واستو نامی بی ایس ایف کپٹن جو وہاں ڈیوٹی پر معمور تھا نے اپنے کچھ ساتھیوں سمیت ووٹروں کو بھارتیہ جنتا پارٹی کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کرنے کو کہا جس پر وہاں موجود لوگوں نے بی جے پی کے خلاف نعرہ بازی کرنا شروع کر دی اور حالات کافی کشیدہ ہوگئے انہوں نے کہا کہ اس دوران لوگوں اور بی ایس ایف اہلکاروں میں ہاتھا پائی ہوئی جس کے نتیجہ میں بی ایس ایف کپٹن سمیت ایک شہری زخمی ہو گیا انہوں نے کہا کہ اس دوران ووٹنگ کا سلسلہ بھی اڈھے گھنٹے تک بند رہا محمد اسلم کے مطابق بعد ازاں ڈی آئی جی پونچھ راجوری رینج ویویک گپتا اور بی ایس ایف کے اعلیٰ آفسران کی موجودگی میں پولیس تھانہ منڈی میں ووٹرز اور بی ایس ایف اہلکاروں کے مابین صلح کروائی گئی اس دوران جب انکت شری واستو نامی بی ایس ایف کپٹن کو علاج کے لیے سب ضلع اسپتال منڈی لایا گیا تو وہان پر انہوں نے ذرایع ابلاغ کو بتایا کہ پولنگ بوتھ پر ووٹرز کی کافی بھیڑ ہو گئی تھی جنہیں وہ قطاروں میں رہنے کے لیے کہہ رہے تھے جس کی وجہ سے حالات کشیدہ ہوگئے انہوں نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کسی کو بھی بی جے پی کے حق میں ووٹ ڈالنے کے لیے نہیں کہا –

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا