کانگریس ملک بھر میں اکثریت کے ساتھ جیت درج کرےگی: غلام احمد میر

0
0

کہاعوام فرقہ پرست اور موقعہ پرست عناصر کے منصوبوں کو خاک میں لائیں
کے این ایس

سرینگرریاستی کانگریس کے صدر غلام احمد میر نے دعویٰ کرتے ہوئے بتایا کہ پارلیمانی انتخابات کے دوران کانگریس پارٹی اکثریت کے ساتھ جیت درج کرے گی۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ پی ڈی پی ، بی جے پی اور دیگر سیاسی پارٹیوں کی جانب سے سیاسی استحصال کے مکروہ منصوبوں کو ناکام بنائیں۔ریاستی کانگریس کے صدر غلام احمد میر نے جمعرات کوصدر دفتر پر آئے ہوئے پانپور، ترال، شوپیان اور پلوامہ سے تعلق رکھنے والے پارٹی کارکنان پر زور دیا کہ وہ لوک سبھا انتخابات کے دوران فرقہ پرست عناصر کے مکروہ عزائم کو ناکام بنائیں۔ کانگریس صدر نے پارٹی کارکنان پر زور دیا کہ وہ آنے والے پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے تیار رہیں اور جنوبی کشمیر کی نشست پر پارٹی اُمیدوار کو کامیاب بنانے کے لیے دلجمعی سے محنت کریں۔انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کی جیت سے مظلوم اور سائے ہوئے لوگوں کے اندر اعتماد کی روح پھر سے بحال ہوگی جنہیں سابق مخلوط حکومت پی ڈی پی اور بی جے پی کے دور اقتدار کے دوران سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔انہوں نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ کانگریس پارٹی نہ صرف ریاست جموں وکشمیر بلکہ ملک بھر میں کامیابی سے ہمکنار ہوگی اور بی جے پی اور آر ایس ایس جیسی ملک دشمن قوتوں کو لوہے کے چنے چبوائے گی۔انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی فرقہ پرستوں قوتوں کو ناکام بنانے کی خاطر وعدہ بند ہے کیوں کہ انہوں نے ہی ملک بھر میں عدم تحفظ، غیر یقینی صورتحال اور کنفیوژن کو جنم دیا ہے۔ پارٹی کارکنان پر زور دیتے ہوئے میر نے بتایا کہ وہ غلط کار اور سیاسی استحصال کرنے والے سیاسی ٹھگوں بالخصوص پی ڈی پی سے ہوشیار رہیںجنہوں نے اپنے سیاسی مفاد کی خاطر ریاست جموںوکشمیر کے امن کو داﺅ پر لگادیا اور یوں امن و قانون کی صورتحال کو ناقابل تلافی نقصان سے دوچار کردیا۔پی ڈی پی کیطرف سے لوگوں کو دھوکہ دہی میں اُلجھانے پر برستے ہوئے غلام احمد نے پارٹی ورکران پر زور دیا کہ وہ لوگوں تک رسائی حاصل کرکے انہیں سیاسی ٹھیکہ داروں کی من مانیوں اور چالبازیوں سے ہوشیار رہنے کی تاکید کریں۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی عوام اب ان سیاسی سورماﺅں کی دھوکہ دہی سے باخبر ہوچکی ہے اور آج کے انتخابات میں عوام کسی بھی جال میں پھنسے والے نہیں ہے۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ فرقہ پرست اور موقعہ پرست سیاسی لیڈران کی طرف سے کئے جارہے پروپگنڈے سے ہوشیار رہیں اور آنے والے پارلیمانی انتخابات میں انہیں ناکام و نامراد بنائیں۔انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جنہوں نے ریاست اور ملک بھر میں فرقہ پرستوں کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور آئندہ بھی ان قوتوں کے خلاف محاذ کو جاری و ساری رکھے گی تاکہ مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے درمیان گزشتہ برسوں سے جو دوریاں پیدا کی گئیں انہیں کم کیا جائے۔اس موقعے پر محمد انور بٹ، بشیر احمدماگرے، فاروق اندرابی، سریندر سنگھ چھنی، غلام نبی میر لسجن، زاہد حسین جان، عرفان نقیب، ساحل فاروق، شمیم اقبال، عابد کشمیری، غلام محی الدین میر، ڈاکٹر سید احمد، نثار احمد منڈو، عرفان نقشبندی، نثار احمد خان، ڈاکٹر فیاض، گوشر خان، قدفین چودھری، امتیاز خان، جواہرہ بانو، شمیمہ میر، عامر رسول، غازی روح اللہ،ہلال احمد وانی، وسیم احمد شالہ، عارف مقبول، سرینگر میونسپل کمیٹی کے کونسلر صاحبان، بلاک صدور، پارٹی ممبران، یوتھ لیڈران، مہیلا کانگریس لیڈران کے ساتھ ساتھ دیگر لوگ بھی موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا