مودی کے دور حکومت میں ملک کے آئین و جمہوریت کو خطرہ:ممتا بنرجی

0
0

یواین آئی

دارجلنگوزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج کہا ہے کہ بی جے پی کے دور اقتدار میں ملک کی آزادی اور آئین دونوں کو خطرہ لاحق ہے ۔ چوک بازار علاقہ میں ترنمول کانگریس کے امیدوار کے حق میں منعقد انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ زعفرانی پارٹی بنگال میں حالات خراب فایدہ حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی دارجلنگ میں صرف سیاسی فائدے حاصل کرنے کیلئے معاہدے کرتی ہے ۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ یہاں کی پریشانیوں سے کہیں زیادہ دہلی کے عوام پریشان ہیں،بی جے پی دارجلنگ میں حالات کو بہتر کرنے کے حق میں نہیں ہے ۔بی جے پی دارجلنگ، کالمپونگ،کرسیانگ اور میریک کی ترقی نہیں چاہتی ہے ۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ایس ایس اہلوالیہ نے گزشتہ پانچ سالوں میں ترقیاتی کام نہیں کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اہلوالیہ انتخابات جیتنے کے بعد یہاں سے فرار ہوگئے ۔ 14جنوری کو پلوامہ حملے کا حوالہ دیتے ہوئے ممتا بنرجی نے ہندوستان کی آزادی اور جمہوریت خطرے میں آگئی ہے ۔مرکز میں حکمراں جماعت نے گاندھی جی،نیتاجی سبھاش چندر بوس اور وی ویکانند کے بنیادی اصول کو فراموش کردیا ہے ۔ وزیر اعظم مودی کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود کی تعریف اور اپنی شخصیت کو آگے بڑھانے میں لگے ہوئے ہیں۔مودی ایک ایسے شخص ہیں جو اپنی زندگی پر خود ہی فلم بناتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مودی نمودوکان، نمومٹھائی کو آگے بڑھانے میں لگے ہوئے ہیں۔انتخابات کے بعد یہ تمام دوکانیں بند ہوجائیں گی۔مودی نے اب تک جو کچھ کیا ہے وہ صرف خودنمائی کے زمرے میں آتا ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا