یو این آئی
مقبوضة بیت المقدس //اسرائیل کے عام انتخابات میں وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو اور ان کے اہم حریف کے درمیان سخت مقابلہ، ایگزٹ پولزکے مطابق مذاکرات کی حامی پارٹیاں پیچھے رہ گئیں، فلسطینی حکومت کا کہناہے کہ اسرائیلیوں نے امن کے خلاف ووٹ دیا ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطین کے سینئر رہنما صائب اراکات کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کے نتائج سے لگتا ہے کہ اسرائیلی عوام نے موجودہ حکمرانوں کو ہی برقرار رکھا ہے ، وہ امن نہیں بلکہ قبضے ہی چاہتے ہیں۔الیکشن کے ایگزٹ پولز سے لگتا ہے کہ وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو اور قریبی حریف بینی گینٹز میں کانٹے کا مقابلہ ہے جبکہ امن کی خواہش مند پارٹیاں مسترد کر دی گئی ہیں۔یو این آئی