یہ کوئی فلسطین اور اسرائیل کا رشتہ نہیں

0
0

حکومت ہند جموں وکشمیر میں فلسطین جیسے حالات کے لئے تیار رہے: محبوبہ مفتی
یواین آئی

سرینگرپی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے قومی شاہراہ پر سیول ٹریفک پر ہفتے میں دو دن کی پابندی کے ردعمل میں کہا ہے کہ اگر حکومت ہند، جموں کشمیر کو اسرائیل اور فلسطین کے رشتے میں تبدیل کرنا چاہتی ہے تو اس کو فلسطین جیسے حالات کے لئے بھی تیار رہنا چاہئے۔پی ڈی پی کی طرف سے بدھ کے روز پانتھ چوک کے نزدیک قومی شاہراہ پر پابندی کے متعلق سرکاری فیصلے کے خلاف منعقدہ احتجاج کے حاشیہ پر پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا ‘میں سمجھتی ہوں کہ یہ کوئی فلسطین اور اسرائیل کا رشتہ نہیں ہے۔ اگر حکومت ہند، جموں کشمیر کو اسرائیل اور فلسطین کے رشتے میں تبدیل کرنا چاہتی ہے تو اس کو فلسطین جیسے حالات کے لئے بھی تیار رہنا چاہئے’۔انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہ پر پابندی جموں کشمیر کے لوگوں کو دبانے کے لئے عائد کی گئی ہے، یہ پابندی یہاں کی معیشت پر حملہ ہے اور یہاں کے لوگوں کے بنیادی حقوق پر بھی حملہ ہے۔محبوبہ نے کہا ‘میں نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ سڑک پر اپنی گاڑیاں چلا کر اس حکم نامے کی خلاف ورزی کریں پھر میں دیکھتی ہوں کہ کون کیا کرے گا’۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اس حکم نامے کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے اور اس کے بارے میں بہت جلد فیصلہ آئے گا۔قابل ذکر ہے کہ نیشنل کانفرنس نے بھی بدھ کے روز شاہراہ پر پابندی کے حکم نامے کے خلاف پانتھہ چوک میں شاہراہ پر احتجاج کیا۔اس موقعہ پر پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا ‘جس دن سے یہ تغلقی فرمان جاری ہوا ہے ہم اس دن سے مطالبہ کرتے آئے ہیں کہ اس حکم نامے کو واپس لیا جائے۔ اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ فوج نے خود کہا ہے کہ وہ اس پابندی کو نہیں چاہتی۔ فوج کہتی ہے کہ ان کی طرف سے ہائی وے پر پابندی کا مطالبہ نہیں کیا گیا’۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا