گاندھی جی ملک میں مسلمانوں کے ساتھ ہورہی ہراسانیوں پر جنت میں رورہے ہوں گے: محبوبہ مفتی

0
0

یواین آئی

سرینگرپی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ ہندوستان میں مسلمانوں اور دوسری اقلیتوں کے ساتھ ہورہی مبینہ ہراسانیوں کو دیکھ کر گاندھی جی جنت میں رورہے ہوں گے۔ایک ٹویٹ جس میں کہا گیا تھا کہ سردار پٹیل جنت میں دفعہ370 پر محبوبہ مفتی اور ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے بیانات سن کر رورہے ہوں گے، کے ردعمل میں محبوبہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ‘جنت میں گاندھی جی یہ دیکھ کر رو رہے ہیں کہ اُس کے ہندوستان میں مسلمانوں اور دوسری اقلیتوں کو کس طرح ہراساں کیا جارہا ہے، وہ آرزو کرتے ہوں گے کہ کاش ایک ہندو انتہا پسند نے اُن کو گولی مار ہلاک نہ کیا ہوتا تو ملک کو تباہی سے بچایا جاسکتا تھا’۔قابل ذکر ہے کہ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے گذشتہ روز ایک رپورٹ جس کے مطابق ‘فاروق عبداللہ اور محبوبہ مفتی کے لوک سبھا انتخابات لڑنے پر پابندی عائد کرنے کے لئے دہلی ہائی کورٹ میں ایک مفاد عامہ کی عرضی دائر کی گئی ہے’ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ‘نہ سمجھوگے تو مٹ جاﺅ گے اے ہندوستان والو۔۔۔تمہاری داستان تک بھی نہ ہوگی داستانوں میں’۔محبوبہ مفتی نے متذکرہ رپورٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا تھا ‘عدالت میں اپنا وقت کیوں ضائع کرو گے۔ بی جے پی کی جانب سے دفعہ 370 ختم کرنے کا انتظار کرو۔ ہم خود بہ خود الیکشن نہیں لڑ پائیں گے کیونکہ آئین ہند کا جموں وکشمیر پر اطلاق ختم ہوگا۔ نہ سمجھو گے تو مٹ جاﺅ گے اے ہندوستان والو۔ تمہاری داستان تک بھی نہ ہوگی داستانوں میں’۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا