تنازعہ کا کوئی فوجی حل نہیں ،متحارب فریقین کو فوری مذاکرات کے ذریعے سیاسی حل تلاش کرنا ہوگا،انتونیو گوٹیرس

0
0

اقوام متحدہ کے سربراہ کا لیبیا میں جاری لڑائی فوری طور پر روکنے کا مطالبہ

ےو این این
نیویارک //اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے لیبیا میں جاری لڑائی کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کی طرف سے یہ مطالبہ لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں گزشتہ روز شدید لڑائی اور شہر کے مرکزی ایئر پورٹ پر حملے کے بعد سامنے آیا ہے۔ طرابلس میں اس وقت صرف یہی ایئر پورٹ کام کر رہا ہے۔ گوٹیرش کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ لیبیا کے تنازعے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے اور متحارب فریقین کو فوری طور پر مذاکرات کے ذریعے سیاسی حل تلاش کرنا چاہیے۔ خود ساختہ لیبین نیشنل آرمی کے سربراہ اور جنگی سردار خلیفہ حفتر کی فورسز طرابلس پر قبضے کی کوشش میں ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا