تیلی نے بھاجپا پر غریب مخالف ہونے کا لگایا الزام
لازوال ڈیسک
جموںجموں و کشمیر نیشنل کانفرنس او پی سی سیل کے کو چیئر پرسن عبدالغنی تیلی نے یہاں بھاجپا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بھاجپا پر الزام عائد کیا کہ بھاجپا غریب مخالف ہے ۔انہوں نے کہا کہ تقسیم کر کے حکومت کرنا بھاجپا کا سیاسی فلسفہ ہے ۔وہیں سندر بنی میں ایک اجلاس سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھاجپا کے ساڑھے تین سالہ دور اقتدار میں ریاست کو پسماندگی کی جانب دھکیلا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو مذہب، ذات کے نام پرنظر انداز کرنے کا بھاجپا کا ایک گندہ ریکارڈ ہے ۔موصوف نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے بغیر مذةب و ذات کے یکسان ترقی کا خیال رکھاہے ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ اتخابات میں نوجوان اور کمزور طبقہ ایسی قوتوں کو سخت جواب دے گی ۔انہوں نے امید جتاتے ہوئے کہا کہ عوام کانگریس کی جیت کو یقینی بنائے گی ۔اس موقع پر وپن پال شرما، محمد رفیق، نثار احمد، ایوب خان و دیگران موجود تھے۔