جموں و کشمیر بینک شاخ منڈی میں مشینری خراب : عوام کو مشکلات کا سامنا

0
0

مرمت کے لئے ٹیم پہنچی : جلد ہی کام کاج منڈی شاخ میں دوبارہ شروع کیا جائے گا – بینک ذرائع
ظہیر عباس/وسیم حیدری
منڈی//جموں و کشمیر بینک منڈی شاخ کی مشینری گزشتہ تین دنوں سے خراب ہوئی ہے جس کی وجہ سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے – ذرائع کے مطابق جموں کشمیر بینک شاخ منڈی کے کمپیوٹر گزشتہ تین دنوں سے بجلی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے جل گئے تھے جس کی وجہ سے منڈی تحصیل کی عوام کو بینک کے معاملات کے لئے منڈی سے پانچ کلو میٹر دور ساتھرہ جموں و کشمیر بینک کی شاخ میں جانا پڑتا ہے – بینک ذرائع کے مطابق تین روز قبل بجلی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے بینک کے متعدد کمپیوٹرز خراب ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے منڈی شاخ سے پیسے کا لین دین نہیں ہو سکتا انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں کمپیوٹرز کی مرمت کرنے کے لئے ایک ٹیم منڈی شاخ میں مرمت کا کام انجام دے رہی ہے جو آنے والے ایک دن میں مکمل ہو جائے گا ساوجیاں سے تعلق رکھنے والے عبدل حمید نامی شخص نے اس سلسلہ میں بتایا کہ وہ گزشتہ تین دنوں سے پیسہ نکالنے کے لیے بینک کے چکر کاٹ رہے ہیں جہاں سے انہیں یہ کہہ کر واپس کیا جاتا ہے کہ بینک کے کمپیوٹرز خراب ہیں انہوں نے کہا کہ منگل کو جب وہ ایک مرتبہ پھر پیسے کے لین دین کے لئے بینک گیے تو بینک انتظامیہ نے انہیں جموں کشمیر بینک شاخ ساتھرہ میں جانے کی صلح دی انہوں نے کہا کہ وہاں پر جا کر انہیں بینک میں کافی زیادہ بھیڑ ہونے کے باعث اپنے پیسے لینے کے لئے شام تک انتظار کرنا پڑا منڈی کے لوگوں نے بینک انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ بینک کی مشینری کو جلد از جلد ٹھیک کیا جائے تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے رابطہ کرنے پر جموں و کشمیر بینک کے کلسٹر ہیڈ پرویز ملک نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ گزشتہ سنیچر کو جموں و کشمیر بینک شاخ منڈی میں بجلی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے متعدد کمپیوٹر جل گئے جن کی مرمت کا کام چل رہا ہے انہوں نے کہا کہ کمپیوٹرز کی مرمتی کا ستر فی صدی کام مکمل ہو چکا ہے اور کچھ ہی دنوں میں عوام کی پریشانی ختم ہوگی انہوں نے کہا کہ مشینری کے خراب چلتے انہوں نے بینک کا کام کاج منڈی سے تھوڑی دور ساتھرہ شاخ میں منتقل کیا ہے جہاں سے عوام کو ہر طرح کی سہولت میسر رکھی گئی ہے ۔

 

 

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا