سرنکوٹ بازار میں جام کا سلسلہ جاری ،عوام پریشان

0
0

لازوال ڈیسک
سرنکوٹضلع پونچھ کی تحصیل سرنکوٹ کے صدر بازار میں ٹریفک جام سے عوام اور دکاندار پریشان ہیں جہاں پولیس بے بس نظر آرہی ہے کیونکہ سرنکوٹ میں ٹریفک جام ایک معمول سا بن چکا ہے۔اس وقت بمشکل دو گاڑیوں کا گزر ہی سڑک سے ہو سکتا ہے ااورایک بھی چھوٹی گاڑی رانگ پارک کی جاتی ہے تو ایک منٹ کے اندر سینکڑوں گاڑیاں سڑک کے دونوں اطراف کھڑی ہو جاتی ہیں جس وجہ سے پیدل مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔وہیں ٹریفک انتظامیہ جس کا فرض بنےتا ہے کہ ایسے جام جس سے عوام پریشان ہے پر قابو لایا جائے وہ شہر سے باہر نالوں میں ناکے لگا کر اپنا کام پورا کر رہی ہے۔واضح رہے شہر کے بیچ و بیچ کئی تعلیمی ادارے ہیں جن میں زیر تعلیم طلاب کئی طرح کی مشکلات سے دو چار ہیں اور کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے ۔اسلئے ضلع انتظامیہ اس جانب خصوصی توجہ مبذول کر کے عوام کو پریشانیوں سے نجات دلانے میں اہم کر دار ادا کیا جائے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا