ٹیرر فنڈنگ کیس میں میر واعظ عمر فاروق این آئی اے کے سامنے پیش

0
0

یواین آئی

نئی دہلیکشمیری علاحدگی پسند لیڈر اور حریت کانفرنس کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق آج ٹیرر فنڈنگ کیس کے سلسلے میں قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) کے سامنے پیش ہوئے۔آج یہاں پوچھ گچھ کے لئے قومی دار الحکومت آمد پر ان کو جانچ ایجنسی کی طرف سے مکمل سکیورٹی فراہم کی گئی جس کا انہوں نے مطالبہ کیا تھا۔ دیگر علاحدگی پسند لیڈر عبد الغنی بھٹ، بلال لون اور مولانا عباس انصاری بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ ریاستی حکومت نے حال ہی میں میر واعظ سمیت متعدد دیگر علاحدگی پسند لیڈروں کی سکیورٹی واپس لے لی تھی۔ ذرائع کے مطابق فروری میں جانچ ایجنسی کو موصول ہونے والے خط کے بارے میں ان سے پوچھ گچھ کی جاسکتی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے مبینہ طورپر لشکر طیبہ کے کارکن کو کچھ فنڈ فراہم کیا تھا۔ اس سے قبل 2017 میں جانچ ایجنسی نے شاہد الاسلام کو گرفتار کیا تھا جو میر واعظ عمر فاروق کے کا معتمد تھا۔ اس نے یہ قبول کیا تھاکہ اس نے عمر فاروق کے حکم پر ہی لشکر طیبہ کے کارکن کو پیسہ دیا تھا۔ این آئی اے نے میر واعظ کو پوچھ گچھ کے لئے دوبار سمن جاری کرچکی ہے اور یہ تیسری بار سمن جاری ہونے پر وہ این آئی اے کے سامنے پیش ہوئے۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا