اننت ناگ پارلیمانی حلقہ کےلئے18 اُمیدوار میدان میں ہیں

0
0

لازوال ڈیسک
اننت ناگاننت ناگ پارلیمانی حلقہ کے لئے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ کے روز آج کسی بھی اُمیدوار نے اپنا نام واپس نہیں لیا۔اس پارلیمانی حلقہ کے ریٹرننگ افسر کے مطابق جانچ پڑتال کے بعد جن18 اُمیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست پائے گئے تھے وہ سب اس پارلیمانی نشست کے چناو¿ کے لئے میدان میں رہ گئے ہیں۔جو امیدوار اننت ناگ پارلیمانی حلقہ کے لئے چناو¿ میدان میں رہ گئے ہیں اُن میں جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے حسنین مسعودی، بی جے پی کے صوفی یوسف، آئی این سی کے غلام احمد میر، پی ڈی پی کی محبوبہ مفتی، جموں اینڈ کشمیر نیشنل پنتھرس پارٹی کے نصار احمد وانی، پیوپلز کانفرنس کے چوہدری ظفر علی، مانو ادھیکار پارٹی کے سنجے کمار دھر، پرگتی شیل سماجی وادی پارٹی( لوہیا) کے سریندر سنگھ کے علاوہ آزاد اُمیدوار امتیاز احمد راتھر، ردوانہ صنم، ریاض احمد بٹ، زبیر مسعودی، شمس خواجہ، علی محمد وانی، غلام محمد وانی، قیصر احمد شیخ، منظور احمد خان اور مرزا سجاد حُسین بیگ شامل ہیں۔اس موقعہ پر آزاد اُمیدواروں کے حق میں چناو¿ نشانات بھی الاٹ کئے گئے۔اننت ناگ پارلیمانی حلقہ میں تین مرحلوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اننت ناگ ضلع میں23 اپریل2019 ، کولگام ضلع میں29 اپریل جبکہ پلوامہ اور شوپیاں اضلاع میں6 مئی 2019 کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ووٹوں کے اوقات صُبح7 بجے سے شام6 بجے تک مقرر کئے گئے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا