عوام دستور بدلنے کے عزائم کا منہ توڑ جواب دیں گے :کھرگے

0
0

یو این این
گلبرگہ // : ہندوستان کا دستور ساری دنیا میں ایک منفر صحیفے کی حیثیت رکھتا ہے ،جو جمہوریت کو اہمیت دے کرتمام مذاہب کے ماننے والوں کو پرامن بقائے باہم کی تعلیم دیتا ہے ۔ایسے دستور کو بدلنے کے ناپاک اور کطرنا عزائم رکھنے والی بی جے پی کو عوام ہی اپنے ووٹوںکے ذریعے منہ توڑ جواب دیںگے ۔ ان خیالات کا اظہار حلقہ لوک سبھا (محفوظ ) گلبرگہ سے کانگریس اُمیدوار ڈاکٹر ملیکارجن کھرگے نے کیا۔ وہ ایوانِ شاہی ایریا کے سٹینری ہال میں کرسچن فرقہ کے ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ انھوں نے کہاکہ مرکز میں بی جے پی حکومت کے برسر اقتدار آنے کے بعد مذہب پر غلبہ حاصل کرلیا گیا ۔ آج یہ حکومت یہ طئے کررہی ہے کہ عوام کو کیا کھانا چاہیئے ۔ غذاﺅں پر پابندی لگائی جارہی ہے ، اُتر پردیش میںمعصوم لوگوں کا قتل کیا جارہا ہے ۔ ہندوستان کے دستور میں مذہبی آزادی ، عبادت کی آزادی اور اپنے پسند کے کپڑنے پہننے کی آزادی دی گئی ہے ۔ وزیراعظم نریندر مودی اس حق اور آزادی کو چھیننے کی کوشش کررہے ہیں۔ گائے کے گوشت کی فروخت کرنے والوں کو قتل کیا جارہا ہے ۔ ڈاکٹرملیکارجن کھرگے نے کہاکہ علاقہ حیدرآباد کرناٹک میں کافی ترقیاتی کام ہوئے ہیں ۔ دستوری ترمیم 371(جے) کے تحت علاقے کے تمام لوگوں کو بلالحاظ مذہب وملت مراعات اور تحفظات فراہم کی گئی ہیں ۔ اس سے انجینئرنگ اور میڈیکل ایجوکیشن اور سرکاری ملازمتوں سے تحفظات فراہم کئے گئے ہیں، مخلوعہ بیاک لاگ عہدوں کو پُر کیا جارہاہے ۔ ملیکارجن کھرگے نے عوام کو دستور میں تبدیلی کے خدشے سے آگاہ کرتے ہوئے بلکہ اگر ایسا ہوجائے تو دورِ غلامی دوبارہ واپس آئے گا۔ بی جے پی والے یہی کرنا چاہتے ہیں اس لئے کسی بھی وجہ سے بی جے پی کو ووٹ نہیں دینا چاہیئے ۔ مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے الم پربھو پاٹل نے عیسائیت نظم و ضبط صبرو تحمل اور امن و یکجہتی کی تعلیم دیتی ہے ۔ بی جے پی ملک سے امن و اتحاد اور رواداری کا خاتمہ کرنا چاہتی ہے ۔ انھوں نے کہاکہ ملیکارجن کھرگے نے اس علاقہ میں ترقی کے بڑے بڑے کام کئے ہیں ۔ اس الیکشن میں بھی ان کی بھاری اکثریت سے کامیابی ضروری ہے ۔ ضلع کانگریس کمیٹی جگدیو گتہ دار ، عیسائی قائد سمن سرڈگی کے وی این وغیرہ موجود تھے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا