کرائسٹ چرچ مساجد پر حملوں کی تفتیش کےلئے کمیشن کا قیام

0
0

 

رائل کمیشن اپنی رپورٹ رواں برس کے اختتام پر پیش کر دے گا، وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن
ےو این این
کرائسٹ ´//نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا ہے کہ کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر پندرہ مارچ کو کیے گئے حملوں کی تفتیش کے لیے قائم کیا گیا رائل کمیشن اپنی رپورٹ رواں برس کے اختتام پر پیش کر دے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ رائل کمیشن حملوں کے بعد ملکی ردعمل کو دیکھتے ہوئے ایسی تجاویز بھی مرتب کرے گا تا کہ دوبارہ ایسا کوئی واقعہ رونما نہ ہو۔ اس کمیشن کی سربراہی ملک کی اعلی ترین عدالت کے جج سر ولیم ینگ کو تفویض کی گئی ہے۔ انہیں ملکی انٹیلیجنس اداروں کی مرتب کردہ خفیہ رپورٹوں تک رسائی بھی حاصل ہو گی۔ وزیر اعظم آرڈرن کے مطابق یہ کمیشن تیرہ مئی سے اپنا کام شروع کرے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا