ےو این این
واشنگٹن ´//امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ میں داخلی سلامتی کی خاتون وزیر کرسٹجن نیلسن نے استعفی دے دیا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کے ایک سینئر اہلکار نے نیوز ایجنسی روئٹرز کو بتایا کہ صدر نے انہیں اپنے منصب سے مستعفی ہونے کے لیے کہہ دیا تھا۔ نیلسن کے مستعفی ہونے کے بعد امریکی صدر نے کسٹمز اور سرحدی تحفظ کے کمشنر کیون میکلین کو داخلی سلامتی کی وزارت کا عبوری نگران مقرر کر دیا ہے۔ نیلسن کے مستعفی ہونے کی خبر سب سے پہلے امریکی ٹیلی وژن نیٹ ورک سی بی ایس نے رپورٹ کی تھی۔ کرسٹجن نیلسن کے جلد ہی مستعفی ہونے کی خبریں گزشتہ برس اس وقت سامنے آنا شروع ہو گئی تھیں جب ان کی ایک اجلاس میں قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کے ساتھ زور دار بحث ہو گئی تھی۔