ایس ڈی پی او، تحصیلدار ہیرا نگر، کالج فیکلٹی اور طلباء نے کی شرکت
لازوال ڈیسک
ہیرا نگر؍؍مقبول فلم ’گلاب گاتھا‘ کے شو سیریز کا پہلا مرحلہ آج یہاں جی ایل ڈی ایم ڈگری کالج، ہیرا نگر میں مکمل ہوا۔ وہیںہیرا نگر میں شوز کا آغاز ملٹی پرپز ہال میں فلم کے مصنف اور ڈائریکٹر کی موجودگی میںہوا تھا۔اس موقع پر دھیرج سنگھ کٹوچ (ایس ڈی پی او ہیرا نگر)، شریا شرما (تحصیلدار ہیرا نگر) اور سنیل کول (ایس ایچ او، ہیرا نگر) کے ساتھ ساتھ جی ایل ڈی ایم ڈگری کالج، ہیرا نگر کی پرنسپل ڈاکٹر پرگیہ کھنہ نے بھی شرکت کی ۔وہیںسامعین سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے بلونت ٹھاکر نے گلاب گاتھا بنانے کے پیچھے اپنا نظریہ بیان کیا۔ انہوں نے یاد دلایا کہ مہاراجہ گلاب سنگھ میموریل ٹرسٹ کے چیئرمین ڈاکٹر کرن سنگھ ہی تھے جنہوں نے انہیں متاثر کیا، مشورہ دیا اور پہلے ڈوگرہ حکمران پر ایک فیچر فلم بنانے کی حمایت کی جس نے ہندوستان کی سب سے بڑی شاہی ریاست جموں و کشمیر کی تخلیق کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک تاریخی بائیوپک بنانا کوئی آسان کام نہیں ہے لیکن نٹرننگ کو چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ اسے ایک تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے، ڈاکٹر پرگیہ کھنہ نے نٹرنگ اور مہاراجہ گلاب سنگھ میموریل ٹرسٹ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنے طلباء کو ان کے شاندار ماضی کے بارے میں جاننے کا زندگی بھر کا موقع فراہم کیا۔