ہالی ووڈ فلم”شازام“ نارتھ امریکن باکس آفس پر چھا گئی

0
0

فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے ساڑھے سات ارب روپے کما کر نارتھ امریکن باکس آفس پر قبضہ جمالیا
ےو این این
نیویارک //فلم بینوں پر ہالی ووڈ ایکشن کامیڈی فلم شازام کا جادو چل گیا، سپر ہیرو ایڈونچر مووی نے ساڑھے سات ارب روپے کما کر نارتھ امریکن باکس آفس پر قبضہ جمالیا۔ڈی کامک کردار پر مبنی سپر ہیرو فلم ایک ایسے لڑکے کی کہانی ہے جو جادوئی لفظ ’شازام‘ پکار کر سپر ہیرو میں ڈھلنے کی صلاحیت رکھتا ہے، فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے ہی شمالی امریکا میں اندازوں سے بڑھ کر 53 ملین ڈالر یعنی سات ارب سینتالیس کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا ہے۔ہدایتکار ڈیوڈ ایف سینڈ برگ کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایک ایسے لڑکے کے گرد گھوم رہی ہے جسے اچانک جادوئی طاقت کے ذریعے بے پناہ طاقت مل جاتی ہے، لڑکا غیر معمولی طاقت کے ملتے ہی مضبوط جسامت والے نوجوان کا روپ دھار لیتا جسے اس کے دوست تک پہنچان نہیں پاتے۔لڑکا خطرناک صلاحیتوں کا استعمال نہ جاننے پر اکثر مشکل میں گھِر جاتا، تاہم پھر اپنی طاقت کا اندازہ ہونے پر نوجوان دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیتا ہے اور ان کا ڈٹ کر مقابلہ کرتا ہے۔پیٹر سیفران کی پروڈکشن میں بننے والے اس سپر ہیرو فلم میں مرکزی کردار ہالی ووڈ اسٹارزیچرے لیوی، عشر اینجل، مارک اسٹروگ، روز بٹلر اور ایڈم بروڈی سمیت کئی فنکار اہم ادا کیے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا