ایک ساتھ رنگ منڈل کا منڈے تھیٹر کا اہتمام

0
0

خون کا عطیہ کسی کی جان بچا سکتا ہے پر نکڑ ناٹک پیش کیا گیا
لازوال ڈیسک
جموںایشور اکیڈمی باغ بہو میں ایک ساتھ رنگ منڈل کی جانب سے اپنے منڈے تھیٹر کے تحت ایک اہم تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ’رکت دھن‘ پر خصوصی گفت و شنید کی گئی ۔واضح رہے خون کا عطیہ’رکت دھن‘ ایک ایسا سماجی اور اخلاقی عمل ہے جو کسی کی جان بچانے میں کار آمد ثابت ہو سکتا ہے۔وہیں اس نکڑ ناٹک میں راجن نامی ایک شخص کی شادی تھی اور اچانک اسے ایک فون کال موصول ہوتی ہے کہ اس کے دوست کے ساتھ ایک حادثہ پیش آگیا ہے اور وہ ہسپتال میں ہے ۔اس سلسلہ میں راجن بغیر کسی کو بتائے ہسپتال میں پہنچتا ہے اور اپنے دوست کی جان بچانے کیلئے خون کا عطیہ پیش کرتا ہے ۔اس نے عوام کے نام پیغام میں کہا کہ کسی کی جان بچانے کیلئے خون کا عطیہ کرنے میں شرم نہیں محسوس کرنی چاہئے ۔وہیں بہترین موضوع پر نکڑ کا اہتما م کرنے پر اسکول انتظامیہ نے ٹیم کی سراہنا کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا