افتخار جعفری/آکاش ملک
سرنکوٹضلع پونچھ کی تحصیل سرنکوٹ میں رہبر تعلیم اساتذہ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت فورم کے زونل صدر سورنکوٹ محمد یوسف شاہ نے کی جب کہ اس موقع پر ضلع صدر پونچھ شاہنواز کاظمی اورتحصیل صدر سورنکوٹ بدر دین راتھر بھی موجود تھے۔اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد یوسف شاہ نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا رہبر تعلیم اساتزہ ٹیچر سگریٹ ٹو کا انتظار کر رہے ہیں جبکہ ان کی فائلیں ڈائریکٹریٹ سکول ایجوکیشن جموں کی طرف سے بی فائلوں کا پراسیس مکمل ہو چکا ہے مگر نامعلوم وجوہات کی بنا پر اس وقت تک آرڈر تقسیم نہیں کیے گئے ہیں جس کے لیے ان اساتذہ کے اندر سخت ناراضگی پائی گئی ہے اور اساتذہ نے کہا ہے کہ چیف ایجوکیشن آفیسر پہنچ جو حال ہی میں اپنے عہدے پر جائن ہوئے ہیں ان سے گزارش کی جاتی ہے کہ ہمارے آرڈر 15 اپریل سے پہلے جب ایشو کیے جائیں بصورت دیگر 15 اپریل کے بعد وہ چیف ایجوکیشن آفس پہنچ کا گھیراو¿ کریں گے اور چیف ایجوکیشن آفس کے باہر اپنا احتجاج درج کروائیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری چیف ایجوکیشن آفس پہچ پر عائد ہوگی۔اساتذہ نے اس بات پر بھی اظہار افسوس کیا کہ پانچ سال مکمل کر چکے اساتذہ کو ابھی تک مستقل نہیں کیا گیا ان کا کہنا تھا انہیں بھی جلد از جلد مستقل کیا جائے میٹنگ میں دیگر خطاب کرنے والوں میں .ظہیر عباس محمد فاروق ،جاوید احمد،فاروق بھٹی،اکرام الحق کولی وغیرہ وغیرہ بھی موجود تھے۔