اتحاد کے امیدوار رمن بھلہ کے حق میں ووٹ کی اپیل
لازوال ڈیسک
جموںنیشنل کانفرنس کی خاتون اکائی نائب صدر اور سابق ممبر اسمبلی بملا لتھرا نے یہاںجموں و کشمیر کے سامنے نئے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لئے پارٹی کو عوام کی سطح پر مضبوط بنانے کا اعلان کیا۔انہوں نے آر ایس پورہ کی پھندر بلاک میںپارٹی کارکنان سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہاکہایک مضبوط نیشنل کانفرنس موجودہ سیاسی غیر یقینی صورتحال کا جواب دے گی ۔لتھرا نے بھائی چارے کے جذبے کو فروغ دینے اورجموں، کشمیر اور لداخ کی اقدار کو برقرار رکھنے میں نیشنل کانفرنس کی جانب سے تاریخی کردار پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ہم نے اتحاد کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے تمام چیلنجوں کو پار کر لیا ہے اور اس احساس کو برقرار رکھنے کے لئے. لوگ امن اورترقی کے خواں ہیں ۔خاتون شاخ کی نائب صدر نے کہاکہ عوام اور خاص طور پر خواتین کو ریاست میں چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ مذہبی اور علاقائی حدوںپر معاشرے کو تقسیم کرنے کی تمام کوششوں کو ناکام کیا جائے گا ۔اس دوران لتھرا نے ووٹروں سے جموں پونچھ پارلیمانی حلقہ میں رمن بھللا کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیکولر قوتوں کی حمایت ہو گی ۔