رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم اب تک کھیلے گئے تمام 6 میچز میں شکست کھا چکی ہے
ےو این این
نئی دہلی //بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے دوران منفی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ ان کی قیادت میں رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم اب تک کھیلے گئے تمام 6 میچز میں شکست سے دوچار ہوچکی ہے ۔آئی پی ایل میں مسلسل 6 میچز میں ہارنے کا ریکارڈ اس سے قبل دہلی کی ٹیم کے پاس تھا جس نے 2013 میں لگاتار 6 میچز ہارے تھے۔آئی پی ایل کے رواں سیزن میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی قیادت میں کھیلنے والی رائل چیلنجرز بنگلور بھی اب اس صف میں شامل ہوچکی ہے۔لگاتار 6 میچز ہارنے کے بعد ویرات کوہلی کی ٹیم کی اگلے مرحلے تک رسائی مشکل ہوگئی ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ویرات کوہلی اپنی ناکام قائدانہ صلاحیتوں کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہتے ہیں۔کرکٹ ماہرین مہندرا سنگھ دھونی کے بغیر ویرات کوہلی کو کپتانی میں صفر سمجھتے ہیں۔آئی پی ایل سے قبل بھارتی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف 5 ون ڈے میچز کی ہوم سیریز کھیلی تھی جس میں پہلے دونوں میچز میں کامیابی انڈین ٹیم کے نام رہی۔ آخری تینوں میچز میں سابق کپتان دھونی کو آرام دیا گیا جس کے اثرات کوہلی کی کپتانی پر دیکھنے کو ملے اور انڈین ٹیم تینوں میچز ہار کر سیریز گنوا بیٹھی تھی۔