ےو این این
یروشلم ´//اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں کامیابی اور حکومت قائم کرنے کی صورت میں وہ مقبوضہ غزہ پٹی کے علاقے میں تعمیر کی گئی یہودی بستیوں کو اسرائیل کا حصہ قرار دے دیں گے۔ نیتن یاہو نے چینل 13 نامی ٹیلی وژن سے گفتگو میں کہا کہ وہ اس معاملے میں اسرائیل کی حاکمیت برقرار رکھیں گے۔ اسرائیلی وزیراعظم کا یہ بیان نو اپریل کو منعقد ہونے والے انتخابات سے چند روز قبل آیا ہے جس کو دائیں بازو کے ووٹرز کی حمایت حاصل کرنے کی ایک کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔