پیپلز کانفرنس پارلیمانی انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹ لینے والی جماعت کے طور پر سامنے آئے گی: سجاد لون

0
0

یو این آئی

پیپلز کانفرنس کے سربراہ اور سابق وزیر سجاد غنی لون نے دعویٰ کیا کہ ان کی جماعت پارلیمانی انتخابات میں وادی کشمیر میں سب سے زیادہ ووٹ لینے والی جماعت کے طور پر سامنے آئے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیپلز کانفرنس ریاست میں اگلی حکومت بنائے گی۔سجاد لون نے اتوار کے روز یہاں پارلیمانی حلقہ بارہمولہ سے پی سی امیدوار راجا اعجاز علی کے حق میں منعقدہ انتخابی جلسے کے حاشیہ پر نامہ نگاروں کو بتایا ‘انشاء اللہ ہم ریاست میں اپنی حکومت بنائیں گے۔ ساتھ ہی میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ہماری جماعت پارلیمانی انتخابات میں وادی کشمیر میں سب سے زیادہ ووٹ لینے والی جماعت ہوگی۔ دوسری کوئی جماعت زمینی سطح پر نظر نہیں آرہی ہے’۔سجاد لون نے نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ‘یہاں کے لوگ مین اسٹریم کے ہاتھوں کچھ بھی قبول نہیں کریں گے۔ جس مین اسٹریم نے قتل کئے ہو اور پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت لوگوں کو بند کیا ہو، لوگ ان کے ہاتھوں سے آزادی بھی نہیں لیں گے’۔انہوں نے علاحدگی پسند اور مین اسٹریم سیاسی لیڈران کی سیکورٹی ہٹانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ‘وہ یہ غلط کررہے ہیں۔ انہیں سابق وزرائے اعلیٰ سے ایس ایس جی واپس لینی چاہیے۔ انہیں بھی ہم جیسے عام لوگوں کی طرح سیکورٹی فراہم کی جانی چاہیے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا