پانچ ہزار کی آبادی پر مشتمل گاو¿ں قصبہ اس وقت تک بنیادی سہولیات سے محروم۔

0
0

سید نیاز شاہ
پونچھ//ضلع پونچھ کا گاو¿ں قصبہ ریاست جموں و کشمیر کا سب سے پچھڑا ہوا علاقہ کہا جا? تو بجا ہو گا کیوں کہ یہ گاو¿ں ضلع پونچھ سے دس کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے مگر تعجب خیز بات یہ ہے کہ شہر سے اتنا قریب ہونے باوجود اس گاو¿ں کی آبادی تقریباً جو پانچ ہزار پر مشتمل ہے اس وقت تک سڑک جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہے جبکہ سکولوں کا حال بھی بے حال ہے سیلاب 2014 میں گورنمنٹ مڈل سکول قصبہ کی عمارت بہہ گئی تھی مگر اس وقت تک محض تین کمروں پر مشتمل ایک عمارت عمارت کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہو پایا ہے اسی کے برعکس ہیلتھ سب سینٹر یا گورنمنٹ مڈل سکول مرگائی مار کو ہی لے لیا جا? تو حال بدحال ہی نظر آ? گا مقامی لوگوں سے جب اس سلسلے میں بات کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ گاو¿ں کی سڑکیں بھی سیاسی رسہ کشی کا شکار ہو کر تباہ ہو کر رہ گئیں ہیں لہذا اب انتظامیہ توجہ دے اور ادھر بھی ترقیاتی کام کروانے پر غور کرے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا