سرنکوٹ سب ضلع اسپتال تا مرزا موڑ سڑک کی حالت خستہ

0
0

گرد و غبار کی آندھی سے مسافر اور مکین پر یشان، محکمہ گریف پر لاپرواہی کا الزام
لازوال ڈیسک
سرنکوٹ// سرنکوٹ سے بفلیاز کی طرف جانے والی سڑک جو محکمہ گریف کے تحت ہے کی حالت نہایت ہی خستہ ہے بارشوں کے موسم میں کیچڑ اور خشک موسم میں گردوغبار میلوں تک انسان کا پیچھا کرتا ہے۔ محکمہ گریف نے سڑک پر پڑے گڈو میں مٹی ڈال کر گرد و غبار میں اضافہ کیا ہے جس وجہ سے مکین اور مسافر تو پریشان ہیں سب ضلع ہسپتال میں آنے والے لوگ اورزیر علاج مریض انتہائی مشکلات سے دوچار ہیں۔ سید مطلوب حسین شاہ بخاری وارڈ ممبر میونسپلٹی نے اڑان سے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس محکمہ گریف نے سرنکوٹ سے بفلیاز جانے والی سڑک پر تارکول بچھایا تھا غیر معیاری مٹرئل استعمال کرنے کی وجہ سے چند دنوں بعد ہی اس سڑک پر گڑھے پڑ گئے تھے۔ اس کے بعد محکمہ گریف نے اس 500 میٹر سڑک پر تارکول بچھانے کے بجائے مٹی ڈالنا شروع کی جس وجہ سے گرد و غبار کی آندھی مکینوں اور مسافروں کے لیے پریشانی کا باعث بنی ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سب ضلع ہسپتال کے سامنے سے جب گاڑی گزرتی ہے تو گرد و غبار کی وجہ سے دن میں بھی اندھیرا چھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں آنے والے لوگ خاص کر مریضوں کو گرد و غبار سے کافی پریشانی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاک میڈیکل آفیسر سرنکوٹ نے گذشتہ دنوں ہسپتال کی عمارت کو سفیدی کروائی تھی لیکن صرف ایک گھنٹے بعد ہی وہ سفیدی غائب ہوگئی اور پوری عمارت پر نٹی کا انبار چڑھ گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال سے لے کر مرزا موڑ تک 500 میٹر ایریا میں جب گاڑی گزرتی ہے گرد و غبار کی آندھی کی وجہ سے اندھیرا ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑک کے دونوں اطراف بسنے والے لوگ سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ دکانوں پر رکھیں اشیائے خوردنی پر نٹی کے انبار لگے ہوتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا سرنکوٹ ڈگری کالج جانے والے طلباءو طالبات اسی راستے پیدل سفر کرتے ہیں جنہیں بھی گرد و غبار کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے ایس ڈی ایم سرنکوٹ سے درد مندانہ اپیل کی کہ وہ ذاتی مداخلت کرکے محکمہ گریف کے اعلیٰ حکام سے اس ضمن میں بات کریں اور عوامی مشکلات کے پیش نظر اس500 میٹر سڑک پر تارکول بچھانے کا کام کروائیں تاکہ مسافروں اور ڈگری کالج جانے والے طلباءاوربیماروں کو مشکلات سے نجات حاصل ہو سکے۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا