دنےا کی کسی کتاب کو انسان حفظ نہےں کرسکتا ہے سوائے قرآن پاک کے: علامہ فروغ القادری
جامعہ انوار العلوم ملت اسلامےہ کے ہر شخص کا ادارہ: حافظ عبد المجےدمدنی
سید نیاز شاہ
پونچھ قرآن مکمل ضابطہ حےات ہے ۔قرآن واحد اےسی کتاب ہے جو کسی بھی صورت مےں مٹائی نہےں جاسکتی ہے۔ قرآن ہی واحد اےسی کتاب ہے جسکو پورے ےاد کرنے مےں بچے کامےاب ہوتے ہےں۔ان خےالات کاا ظہار آج ےہاں پونچھ مےں منعقدہ رحمت عالم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عالم اسلام کی عبقری شخصےت ولڈ اسلامک مشن انگلےنڈکے جنرل سکرےٹری مولانا فروغ القادری نے کےا انہوںنے ہزاروں کی تعداد مےں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسول پاک کاسب سے بڑا معجزہ قرآن ہے ۔اور قرآن ہی واحد اےسی کتاب ہے جسکو سمجھنے والا کبھی فسادی نہےں ہوسکتا قرآن کو پڑھنے والے کا انسانےت کو بچانے والوں مےں ہمےشہ شمار ہوتا ہے ۔انہوںنے کہا ہمےں تارےخ سے پتہ چلتا ہے کہ جس نے بھی قرآن سے اپنا دل لگاےاوہ دنےا کا محبوب بن گےا ۔انسانےت کی بقاءقرآنی تعلےم کو عام کرنے مےں ہے ۔ انہوںنے کہا آج ہمےںصحابہ رضی اللہ عنہم کی تارےخ سے زندگی گزارنے کے لئے مکمل سبق حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ اسلام مکمل ضابطہ حےات ہے اسلام کی اصل تصوےر پےش کرنے کی ضرورت ہے ۔اسلامی لوگوں کو محب الوطنی سکھانے والوں کو خواجہ پاک کی زندگی کا مطالعہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ آج پوری دنےا مےں رےسرچ کرنے کے بعد پتہ چلا ہے کہ اسلام کا ماننے والے ہی سب سے پرامن ہوتے ہےں ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے نامور عالم دےن مولانا عبد الرشےد نعےمی نے کہ ملک مےں نفرت کی سےاست کرنے والے سابق ہی رہےں گے ملک مےں ترقی کے بجائے اقلےتوںپر ظلم ہوا ہے اور اب ہر انسان سمجھ چکا ہے کہ نفرت ملک مےں نہےں چل سکتی ہے ۔انہوںنے کہا دنےا کی پر آمن قوم مسلمان ہے اور مسلمانوں کے نبی تمام جہانوں کے لئے رحمت بن کر ائےں ہےں ۔اس موقعہ پر جامعہ انوار العلوم کے ناظم اعلی مولانا حافظ عبد المجےد مدنی نے کہاہمارا پےغام آمن والا پےغام ہے اور ہم آمن چاہتے ہےں ۔انہوںنے کہا جامعہ انوار العلوم ملت کا سرماےہ ہے جامعہ انوار العلوم ملت کے ہر شخص کی مذہبی وراثت ہے جس مےں ہم بطور خادم خدمت کررہے ہےں جامعہ نے تھوڑے سے عرصے مےں ملت کی نماےاں نمائندگی کی ہے اور جامعہ جہاں رےاست جموں وکشمےر کے دےنی علوم سےکھنے والے والوں کی علمی پےاس بجھا رہا ہے وہےں جامعہ ملت کی نمائندگی مےں اور ملی مسائل کو حل کرنے مےں اہم رول ادا کررہا ہے ےادر ہے جامعہ انوار العلوم سئے آٹھارہ طلبہ فارغ ہوئے ہےں جنکی اس موقعہ علماءمشائخ کے ہاتھوں دستار بندی بھی کی گئی۔آخرمےں صدارتی خطبہ صدر العلماءمولانا مفتی سےد بشارت حسےن رضوی برکاتی سربراہ دار العلوم رضوےہ سلطانےہ نے پےش کےا اور جامعہ کے ارکان کومبارکباددی ۔ جامعہ کے پرنسپل مولانا سےد فداحسےن قادری نے شرکاءعلماءعوام کا شکرےہ ادا کےا ۔