ملٹی اسپیشیالٹی ہسپتال کیمپ کے ساتھ جموں میں پہلی سرجیکل کینسراو پی ڈی خدمت کا آغاز کیا گیا
لازوال ڈیسک
جموںجموں علاقے کے رہائشیوں کو عالمی درجے کی نگہداشت صحت خدمات کی فراہمی کے لئے بی ایل کے س±پر اسپیشیالٹی ہسپتال،نئی دہلی نے گنیش دیا نرسنگ ہوم، جموں میں اپنے پہلے سرجیکل انکولوجی او پی ڈی کا آغاز کیا۔ اس پہلے اوپی ڈی کا افتتاح ایک ملٹی اسپیشیالٹی کیمپ کے ساتھ کیا گیا، جس میں بی ایل کے س±پر اسپیشیالٹی ہاسپٹل کے ممتاز ڈاکٹروں کے ذریعے مقامی لوگوں کو انکولوجی ( رسولیوں سے متعلق امراض) کے علاوہ کارڈیالوجی (قلبی امراض)اور نیورو واسکیولر انٹروینشن (عروقی مداخلتوں) کے بارے میں بھی طبی مشاورتیں فراہم کی گئی۔ اس پہلے او پی ڈی اور صحت کے چیک اپ کیمپ میں 100 سےزائد لوگوں کی اسکریننگ کی گئی اور انہیں طبی مشوروں سے نوازا گیا۔جموں کے علاقے میں کینسر کے معاملات میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے اور س±پر اسپیشیالٹی سہولیات اور بیداری کا فقدان اموات کی اونچی شرح کے اہم اسباب ہیں۔ جموں کے علاقے میں اعلیٰ معیار کی نگہداشت صحت کی سہولیات کا بہت بڑا فقدان پایا جاتا ہے۔ آج یہاں پر افتتاح کا اعلان کرتے ہوئے، بی ایل کے کینسر سینٹر کے اسوسی ایٹ ڈائریکٹر برائے سرجیکل انکولوجی ڈاکٹر اشوینی شرما نے کہا کہ " ریاست میں غیر معتدی بیماریوں کے بوجھ کا اندازہ آئی سی ایم آر (ICMR) کے اعداد وشمار کے ذریعے لگایا جا سکتا ہے، جس کے ذریعے یہ بات ظاہر ہوئی کہ جموں وکشمیر میں سال 2018 میں جنوری اور جولائی کے درمیان کینسر کے 16,480 نئے معاملات کا اندراج کیا گیا۔ سال 2014 میں، مہلک رسولیوں کے 11,815 معاملات درج کئے گئے تھے۔ جموں کے علاقے میں منظر نامے کے غیر معمولی ہونے کی وجہ یہ ہے کہ یہاں پر کینسر کے تعلق سے بیداری کی سطح بہت ہی نچلی ہے۔ لوگ بیماری کے اعلیٰ مرحلوں میں ہی خصوصی ماہرین سے ملاقات کرتے ہیں۔ اس پیش رفت کے ذریعہ، ہما را مقصد کینسر کے مریضوں کو فوری تشخیص، بہترین درجے کے معالجے اور نگہداشت کی فراہمیٍ ہے۔بی ایل کے س±پر اسپیشیالٹی ہاسپٹل کے ذریعے جموں کے علاقے میں پہلے کینسر او پی ڈی کے اس افتتاح کے موقع پر ایک ملٹی اسپیشالٹی کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا۔ او پی ڈی کے مشورے کے ساتھ منعقدہ اس ملٹی اسپشالٹی کیمپ میں مختلف شعبہائے زندگی کے 100 سے زائد لوگوں کی شرکت دیکھی گئی، جنہوں نے س±پر اسپیشیالٹی خیالات اور طبی مشورے حاصل کئے، جس کاریاست میں فقدان پایا جاتا ہے۔ بی ایل کے ہرٹ سینٹر کے امراض قلب کے ماہر کنسلٹنٹ ڈاکٹر دھیراج گنڈوترا اور بی ایل کے سینٹر فار نیرو سائنسز کے انٹروینشنل ریڈیالوجی کے ممتاز کنسلٹنٹ ڈاکٹر اروند نندا نے قلبی اور اعصابی امراض کے شکارمریضوں کی ایک بڑی تعداد کی اسکریننگ کی اور انہیں طبی مشوروں سے نوازا۔اس بات کا مشاہدہ کیا گیا کہ اس علاقے میں کینسر کے علاوہ مختلف قسم کی غیر معتدی بیماریوں کے لئے خصوصی توجہ اورمعالجے درکار ہیں۔ ریاست میں قلبی عروقی امراض ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔ آئی سی ایم آر(ICMR) ریاست کے بیماریوں کے بوجھ کی رپورٹ کے مطابق، 49 سے 60 سال کی عمر والے گروپ میں 36 فیصد اموات قلبی عروقی بیماریوں کے نتیجے میںواقع ہوئی ہیں اور 14.9 فیصد اموات کینسر کے نتیجے میں ہوئی ہیں۔ بڑی عمر کے لوگ فالج کے حملے کے خطرے سے دوچار ہیں اور آئی سی ایم آر(ICMR) ڈیٹا نے اس بات کا انکشاف کیا کہ ریاست میں 70 سال اور اس سے بڑی عمر کے گروپ میں 4.1 فیصد اموات اعصابی امراض بشمول فالج کے حملے کے نتیجے میں ہوئی تھیں۔ ان سالوں میں کینسر، قلبی و اعصابی امراض وغیرہ کے بڑھتے ہوئے رجحان کے باوجود، ریاست میں معالجے محدود ہیں۔ فی الحال، جموں ان مٹھی بھر ریاستوں میںسے ایک ہے جہاں پر ان امراض کے لئے مختص معقول جدید ترین سہولیات موجود نہیں ہیں۔ غیر معتدی بیماریوں کے زیادہ تر واقعات اس بات کے واضح اشارے دیتے ہیں کہ جموں کے علاقے کو معالجے اور نگہداشت کے لئے خصوصی توجہ اور جدید ترین سہولیات درکار ہیں۔ میں کارڈیالوجی او پی ڈی کے لئےجموں کا مسلسل طور پر دورہ کرتاہوں اور میں نے قلبی امراض سے متاثرہ بہت سارے مریضوں کا علاج کیا ہے۔ آج اس کیمپ میں، میں نے بہت سے ایسے مریضوں کو دیکھا جو مختلف قلبی امراض کا شکار تھے اور جنہیں فوری معالجے کی ضرورت ہے"، یہ بات بی ایل کے ہرٹ سینٹر کے امراض قلب کے ماہر ڈاکٹر دھیراج گنڈوترا نے کہی۔کینسر اور قلبی امراض کے برخلاف اعصابی امراض کے بارے میں بہت ہی کم گفتگو کی جاتی ہے اور اس کے بارے میںبیداری کا بہت زیادہ فقدان پایا جاتا ہے۔ "عمومی طور پر لوگ فالج کی علامات سے آگاہ نہیں ہیں، جو کہ قلبی امراض سے مختلف ہیں۔ یہ بنیادی طور پر ایک اعصابی مرض ہے اور سنگین معاملات میں اس کے لئے ریڈیالوجی کے ذریعے مداخلت درکار ہوتی ہے۔ آج، ہم نے کئی مریضوں کا معائنہ کیا جنہیں فوری طبی توجہ درکار ہے اور وہ اس سے آگاہ بھی نہیں ہیں"، یہ بات بی ایل کے سینٹر فار نیورو سائنسز کے انٹرو ینشنل ریڈیالوجی کے اعلیٰ کنسلٹنٹ ڈاکٹر اروند نندا نے کہی۔ اسپیشالٹی او پی ڈی کے ابتدائی مرحلے کے دوران، بی ایل کے س±پر اسپیشیالٹی ہاسپٹل کے ممتاز ڈاکٹر مختلف اقسام کے کینسر کے طبی مشوروں، اسکریننگ اور اعلیٰ درجہ کی جدید ترین کارروائیوں اور طریقہ کار کے ذریعے معالجے کے لئے پندہ روزہ بنیاد پر دستیاب ہونگے۔ بی ایل کے ہاسپٹلس میں دستیاب ایڈوانسڈ سہولیات میں سینے اور پیٹ کے مہلک امراض کے لئے روبوٹ والی اور کم از کم مداخلتی سرجری، اینڈوسکوپی، لیزر اور روبوٹ والی سرجری کے لئے سر اور گردن کے کینسر، چھاتیوں کے تحفظ کے لئے انکوپلاسٹی، اور سرطانی گانٹھ کی بایوپسی، ایچ آئی پی ای سی (HIPEC)، معدی و امعائی، پیشاب سے متعلق اورزنانہ کینسر کے لئے کے لئے مکمل بنیادی معالجہ، اور ٹومو تھیراپی- نیکسٹ جنریشن امیج گائیڈیڈ ریڈی ایشن تھیراپی۔ جدیدترین آلات و سہولیات اور شعبہ کے ماہرین اور عملہ سے لیس بی ایل کے کینسر سینٹر شخصی اور جامع کینسر نگہداشت کی پیشکش کرتا ہے۔ مریض پر مرکوز متعدد شعبہ جاتی طریقہ کار کے ساتھ، ہمارے طبی اور انتظامی ماہرین ہمارے مریضوں کی تمام طبی ضروریات سے باریک بینی کے ساتھ نمٹے جانے کو یقینی بنانے کے لئے انتھک کوشش کریتے ہیں۔