بسوہلی میں نیشنل کانفرنس کا اہم اجلاس منعقد

0
0

سماج کو مذہب، علاقے اور قوم میں تقسیم کرنے کے لئے منقسم طاقتوں کو مورد الزام ٹھہرایا
لازوال ڈیسک
بسوہلینیشنل کانفرنس کی ریاستی سیکریٹری اور سابق وزیر سرجیت سنگھ سلاتھیہ نے یہاں بسوہلی میں ایک اہم اجلاس میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ووٹ بینک کی نظر سے سماج کو مذہب، علاقے اور قوم میں تقسیم کرنے کے لئے منقسم طاقتوں کو مورد الزام ٹھہرایا۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی سیاست جموں اور کشمیر جیسی ریاست کے کردار کے لئے نقصان دہ ہے۔سلاتھیہ نے لوگوں کو ریاست کے اتحاد اور تنوع کے لئے نااہل سیاستدانوں کے تانے بانے کے خلاف آگاہ کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ بیلٹ کی طاقت کے ذریعے لڑیں گے اور انہیں سیاسی طور پر جواب دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے ہمیشہ نفرت کی سیاست کی تردید کی ہے اور ریاست کے سیکولر تانے بانے کو برقرار رکھنے کے بڑے مفاد میں ایسا کرنا جاری رکھے گی۔اس موقع پر سابق ایم ایل سی ٹھاکر کشمیرا سنگھ نے کہا کہ اتحاد ریاست کی اصل طاقت ہے ۔انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 اور آرٹیکل 35 اے کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے سے ریاست میں شدید اثر پڑے گا۔اس موقع پر نیشنل کانفرنس کے کئی اہم لیڈران نے شرکت کی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا