بارہمولہ میں ایک فوجی اہلکار کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا گیا

0
0

یواین آئی

سرینگرشمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے وارپورہ سوپور میں ہفتہ کی شام نامعلوم اسلحہ برداروں نے ایک فوجی اہلکار پر گولیاں چلاکر انہیں ہلاک کردیا۔ مہلوک فوجی کی شناخت جموں وکشمیر لائٹ انفینٹری رجمنٹ سے وابستہ محمد رفیق ایتو کے بطور ہوئی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق نامعلوم اسلحہ برداروں نے وارپورہ میں محمد رفیق کے گھر میں داخل ہوکر ان پرپے در پے کئی گولیاں چلائیں۔ زخمی فوجی کو فوری طور پر سب ضلع اسپتال سوپور منتقل کیا گیا جہاں انہیں ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ محمد رفیق چھٹی پر اپنے گھر آیا ہوا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ محمد رفیق پر نزدیک سے گولیاں چلائی گئی ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ محمد رفیع پر حملے کے فوراً بعد سیکورٹی فورسز نے علاقہ کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا