بانڈی پورہ میں تین اساتذہ سمیت چھ ملازمین ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر معطل

0
0

یواین آئی
سری نگرشمالی کشمیر کے ضلع باںڈی پورہ میں تین اساتذہ سمیت چھ سرکاری ملازموں کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں معطل کیا گیا ہے۔ضلع مجسٹریٹ بانڈی پورہ شہباز احمد مرزا جو ضلع الیکشن افسر بھی ہیں، نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں چھ سرکاری ملازموں جن میں تین اساتذہ بھی شامل ہیں، کو معطل کیا ہے۔ معطل شدہ ملازمین میں عبدالر¶ف شاہ، اشتیاق زیب اللہ لون، طارق احمد وانی، ارشاد احمد میر، فیاض احمد ملک اور تنویر احمد شیخ شامل ہیں۔ ضلع مجسٹریٹ باںڈی پورہ کی طرف سے معطل شدہ ملازمین کے خلاف جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ باںڈی پورہ ان ملازموں کے بارے میں تحقیقات کرکے مزید کارروائی کے لئے اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔حکم نامے میں کہا گیا کہ یہ ملازمین اپنے اپنے ضلعی دفتروں کے ساتھ اٹیچ رہیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا