یواین آئی
سرینگرریاست کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے شہر خاص میں یک روزہ کرفیو جیسی پابندیوں کے بعد ہفتہ کے روز معمولات زندگی بحال ہوئے۔واضح رہے کہ جمعہ کے روز حکام نے شہر خاص کے بعض علاقوں میں سینٹرل جیل میں قیدیوں اور پولیس کے درمیان ہوئی جھڑپوں کے پیش نظر بنا بر احتیاط بندشیں عائد کی تھیں اور نوہٹہ میں واقع تاریخی جامع مسجد بھی مقفل کی گئی تھی جس کے باعث وہاں نماز جمعہ ادا نہیں کی گئی۔حریت کانفرنس (ع) کے چیئرمین میر واعط عمر فاروق کو خانہ نظر بند رکھا گیا تھا۔تاہم ہفتہ کی صبح سے ہی شہر خاص کے تمام علاقوں میں دکان و دیگر کاروباری ادارے کھلے رہے، سڑکوں پر ٹریفک کی نقل وحمل حسب معمول جاری رہی اور تمام سرکاری وغیر سرکاری تعلیمی داروں میں درس وتدریس کا سلسلہ بحال ہوا اور بنکوں اور دیگر سرکاری دفاتر میں بھی کام کاج جاری رہا۔سری نگرمیں انٹرنیٹ سروس کو بھی ہفتہ کے روز بحال کیا گیا جس کو روز گذشتہ افواہ بازی کی روک تھام کے لئے معطل رکھا گیا تھا۔