ووٹران سے حق رائے دہی کا استعمال کرنے پر دیا زور
لازوال ڈیسک
جموںآئندہ لوک سبھا انتخابات اور ریاست میں امن و امان کی صورت حال کو ذہن میں رکھتے ہوئے چیمبر ہاو¿س میں ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقع پر چیمبر صدر راکیش گپتا نے عوام کو نوراتروں کے مقدس ہفتے کے موقع پر ریاست کے لوگوں کو مبارک باد دیتے ہوئے ریاست میں مجموعی فلاح و بہبود، امن اور خوشحالی کے لئے دعا کی۔موصوف نے ریاست کے تمام ووٹروں سے اپیل کی کہ وہ باہر آکر ان امیدواروں کو ووٹ دیں جو انہیں لگتا ہے کہ معاشرے کو بہترین خدمات فراہم کرسکتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت میں اگر کوئی ووٹ نہیں دیتا ہے تو انہیں منتخب ہوئے لوگوں پر تنقید کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ اس کے بعد سب کو امن اور خوشحالی کے مفاد میں ووٹ ڈالنے اور صحیح لوگوں کا انتخاب کرنے کے لئے آگے آنا چاہئے۔انہوں نے عوام سے افواہوں پر توجہ نہ دینے کی اپیل کرتے ہوئے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی۔ چیمبرصدر راکیش گپتا نے انکم ٹیکس محکمہ کی طرف سے پرنٹ میڈیا میں استعمال کی جانے والی اصطلاحات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ انکم ٹیکس جموں و کشمیر میں اب تک کا سب سے زیادہ 1118 کروڑ روپے ٹیکس جمع کرچکا ہے ۔موصوف نے محکمہ انکم ٹیکس کو اپنے ریکارڈ کو براہ راست رکھنے کے لئے آگاہ کیا اورکہا کہ جموں میں جولائی 2014 سے 10 مارچ 2019 تک ایک بھی ریڈانکم ٹیکس کی جانب سے نہیں ہوئی ۔انہوں نے محکمہ انکم ٹیکس سے اپیل کی کہ اس طرح کے بیان صحت مند نہیں ہیں۔اس موقع پر راجیش گپتا، سینئر نائب صدر ، راجیو گپتا جونیئر نائب صدر سی سی آئی، منیش گپتا، سیکرٹری جنرل و دیگران موجود تھے ۔