کھیتاں کالہ بن میںسیرت النبی کانفرنس منعقد

0
0

مدارس اسلامیہ دین و اسلام کی ترویج واشاعت میں رول موڈل کی حیثیت رکھتے ہیں: مقررین
لازوال ڈیسک
پونچھ //آج بمقام نورالھدی کھیتاں کالہ بن میں ایک روزہ عظیم الشان سیرت النبی کانفرنس منعقد کی گئی۔جس میں مفکر اسلام جناب حضرت مولانا فاروق حسین مصباحی صاحب۔ڈاکٹر مفتی محمد ابراہیم مصباحی صاحب اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ عربی بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری۔اور مفتی اسلم رضا مصباحی صاحب جموں سے تشریف لائے۔ خطیب پونچھ نے بیان کرتے ہوے فریا کہ لوگوں میں اتحاد و یکانگت اشد ضرورت ہے۔نیز حسن خلق پہ بات کرتے ہوے موصوف نے کہا کہ آج لوگوں کے اخلاق بگڑ رہے ہیں۔اس کی درستگی کے لیے ہمیں ہمہ وقت کوشاں رہنا ہے وہی پر مدارس اسلامیہ کے نہج اور عصری تقاضوں پر بات کرتے ہوے مفتی ابراہیم مصباحی نے توحید و رسالت کی شان اُجاگر کی۔ انہوں نے فرمایا کہ آج شان ماب کی ہدایات محبت ہر مومن پر فرض ہے۔ اس وقت تک انسان کامل ایمان والا نہیں ہوگا جب دنیا اور مافیھا سے بڑھ کر آپکو محبوب نہیں جانے گا۔ کامل ایمان نہیں ہوسکتا۔ فرمایا کہ آج مدارس اسلامیہ دین و اسلام کی ترویج واشاعت میں رول موڈل کی حثیت رکھتے ہیں ان کے نہج اور تدریسی سرگرمیوں میں کچھ اور محنت و مشقت درکار ہے ۔تاکہ ہمارے بچے مدارس اسلامیہ سے فارغ ہوکہ انگلش بھی بول سکیں اور سارے عصری تقاضوں کو بھی پورے کرسکیں۔وہی اس جانب مفتی اسلم رضا مصباحی نے مدرسہ ھذا کے جملہ اراکین کی سعی کو سراہتے ہوے کہا کہ آج اس طرع کے عصری دانش گاہوںکی ضرورت ہے۔ سماج کی تعمیر و ترویج میں ایسی علمی دانش گاہوں کا بہت رول ہے۔اس اجلاس میں پروفیسر صدیق اصغر صاحب جناب ایاز احمد صیف گاہک اس کے علاوہ کالہ بن اور مضافاتی علاقوں سے ایک جم ِغفیر نے شرکت فرمائی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا