‘پی ایم مودی ’ کی ریلز کے خلاف عرضی پر فوری سماعت نہیں

0
0

نئی دہلی،// ) سپریم کورٹ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی زندگی پر مبنی فلم ‘پی ایم نریندر مودی’ کی ریلز معاملے میں بامبے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف عرضی پر فوری سماعت کرنے سے جمعہ کے روز انکار کر دیا۔ بامبے ہائی کورٹ نے ادا کار وویک اوبرائے کی فلم کی ریلیز کے معاملے میں مداخلت کرنے سے انکار کر دیا تھا، جس کو عدالت عظمی ٰمیں چیلنج کیا گیا ہے ۔ ایک وکیل نے چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی قیادت والی بنچ کے سامنے معاملے کا خاص طور سے ذکر کیا تھا، لیکن وہ بینچ کو فوری سماعت کے لئے راضی کرانے میں ناکام رہے ۔ کانگریس کے ترجمان امن پوار نے بھی ‘پی ایم مودی ’ کی ریلز پر روک لگانے کے متعلق عرضی دائر کی ہے ، جس کا خاص طور سے ذکر گزشتہ روز سینئر وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے کیا تھا۔ انہوں نے جسٹس ایس اے بوبڈے کی قیادت والی بنچ کے سامنے معاملے کا خاص طور سے ذکر کیا تھا، جس کے بعد عدالت نے آٹھ اپریل کو سماعت کرنے کے لئے حامی بھر دی تھی۔کورٹ نے کہا تھا“ہم اس بائیو پک کی ریلز ٹالنے سے متعلق عرضی پر آٹھ اپریل (پیر) کو سماعت کریں گے ”۔ یواین آئی

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا