راجناتھ سنگھ 8 اپریل کو جموں میں تین انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے

0
0

یواین آئی

جموںمرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ 8 اپریل کو جموں میں تین انتخابی جلسوں سے خطاب کریں۔پارٹی ذرائع کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ 8 اپریل پیر کی صبح جموں پہنچ جائیں گے اور بھدرواہ جاکر وہاں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے، بعد ازاں دوپہر کو جموں کے مڑھ اور سوچیت گڑھ میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرنے کے بعد اسی روز واپس دلی جائیں گے۔وزیر داخلہ مڑھ اور سوچیت گڑھ میں جموں۔پونچھ لوک سبھا نشست کے لئے پارٹی امیدوار جگل کشور کی حمایت کے لئے لوگوں سے خطاب کریں گے اور بھدرواہ میں وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے لئے لوگوں سے ووٹ مانگیں گے۔قابل ذکر ہے کہ راجناتھ سنگھ بی جے پی کے تیسرے بڑے لیڈر ہیں جو یہاں عام انتخابات کے لئے مہم جوئی کریں گے اس سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ نے یہاں انتخابی جلسوں سے خطاب کئے۔جموں پارلیانی نشست کی پولنگ 11اپریل کو ہوگی جبکہ دوڈہ نشست کی پولنگ 18 اپریل کو مقرر ہے۔ادھر نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی نے ان دو نشستوں میں اپنے امیدوار کھڑے نہیں کئے ہیں جس کے باعث بی جے پی اور کانگریس کے درمیان براہ راست مقابلہ ہوگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا