نئے سیاستدانوں نے سستے ووٹ بینک کی سیاست کی
لازوال ڈیسک
جموںاین سی پی طلاب شاخ کی ایک انتخابی میٹنگ کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے این سی پی کے نیشنل ایگزکیوٹیو کونسل ممبر و معروف سماجی کارکن انجینئر ریشی کول کلم نے کہا کہ بھارت کی ثقافت، رواج اور روایت دنیا میں اہم مقام رکھتا ہے مگر ہمارے نئے سیاستدانوں نے سستے ووٹ بینک کی سیاست کے ذریعہ اسے تباہ کر دیاہے ۔ریشی نےانہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی عوامی تقریبات سے خطاب کرتے ہیں تو عام آدمی شرم محسوس کرتا ہے اورعام طور پر وہ اپنی عوامی تقریروں میں بدسلوکی اور غیر طبیعی زبان کا استعمال کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے نازیبہ اور ناپسندیدہ زبان کا استعمال کیا ہے تو اس نے ہماری نوجوان نسلوں کو متاثر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اپنی اخلاقیات کھو دیتے ہیں تو ان کے دیگر ساتھیوں سے کیا توقع رکھ سکتے ہیں۔اس دوران ریشی نے راہل گاندھی کو اپنے خاندان کے پس منظر کو برقرار رکھنے اور حزب اختلاف کی خواہشات کو روکنے کے لئے زور دیا ۔