ریٹائرڈ فائیر فائٹرس ایسوسی ایشن جے اینڈ کے کا ایک اہم اجلاس مانسبل میں منعقد

0
0

سید غلام محی الدین نارہ بلی دوبارہ بہ اتفاق رائے ریاستی صدر نامزد
لازوال ڈیسک
سرینگر // ریٹائرڈ فائیر فائٹرس ایسو سی ایشن جے اینڈ کے کا ایک اہم اجلاس مانسبل جھیل پارک میں منعقد ہوا۔ جس میں کشمیر کے معزز ممبران اور ضلع صدورنے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران سال گذشتہ کے عطیات اور دیگر آمدنی کا جائزہ لیا گیا اور اخراجات وغیرہ کے بارے میں ضلع صدور صاحبان سے معلومات حاصل کی گئی۔کورٹ فیس(جمع شدہ)جو کہ ابھی تک ضلع صدور کے پاس موجود تھا،کا بھی جائزہ لیا گیا۔اس طرح تمام امورکا جائزہ تسلی بخش انداز میں انجام کو پہنچا۔اجلاس میں سابقہ سینٹرل باڈی کی جگہ نئی باڈی کی تشکیل عمل میں آئی جو کہ مندرجہ ذیل مقرر ہوئی۔اس اجلاس میں ٹیلی فون کے ذریعے صوبہ جموں کے زعماءشریک ہوئے۔سید غلام محی الدین نارہ بلی سٹیٹ پریذیڈنٹ،شری رام کشن بزازصوبائی صدر جموں،محمد رفیق شاہ بانڈی پوری پرونشل صدر کشمیر،عبدالعزیز نائیکو سٹیٹ سکریڑی،سردار اجیت سنگھ ڈپٹی سکریٹری،محمد یاسین شاہ سٹیٹ کوارڈنیٹر اورعبدلاحد ڈارگوندی پوری دوبارہ سٹیٹ خزانچی مقرر کیے گئے۔واضح رہے کہ شری رام کشن بزازبحیثیتِ وائس پریذیڈنٹ بھی کام انجام دیں گے۔بشیر احمد شیخ کوئموہ کو بحیثیتِ ڈپٹی کوارڈ نیٹرمنتخب کیا گیا۔اجلاس کے دوران نہ صرف ریٹائرڈ ملازمین بلکہ عام ذی وقار بزرگ شہریوں کے معاملات اور مشکلات پر بھی غور و خوض ہوا اور عہد کیا گیاکہ ایسوسی ایشن قانون کے دائرے میں رہ کر اپنی کارکردگی کو جاری و ساری رکھنے کی بھرپورکوشش کرے گی۔اجلاس میں مزیدعبدالعزیز نائیکو کی والدہ نسبتی جو حال ہی میں فوت ہوئیں ،کے حق میں دعائے مغفرت کی گئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا