ونے شرما
ادھمپور//اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کے زیر اہتمام گورنمنٹ ڈگری کالج میں طلباءکی طرف سے ووٹر بیداری مہم کا آغاز کیا ۔ جس کی قیادت سٹی پریزڈینٹ راہل شرما نے کی ۔وہیں اس موقع پر صوبائی نائب صدر پردیپ جموال بھی موجود رہے۔ جموال نے کہا طالب علم پریشد کی طرف سے جس طرح سے لوک سبھا کے انتخابات آ رہے ہیں اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے طلباءکونسل کی طرف سے نوجوانوں کی کردار ان انتخابات میں کیا ہونا چاہئے اس کو لے کر سو فیصد پولنگ ہو یہ مہم شروع کی گئی ہے ۔واضح رہے بیداری مہم کے دوران مختلف نعرہ کے ذریعے نعرہ لگاتے ہوئے ووٹر کو بیدار کرتے ہوئے آئندہ لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں پولنگ سٹیشن پر پہنچ کر ووٹ دینے کے لئے زور دیا۔ بیداری پروگرام کے دوران طلباءنے جن جن کی یہی پکار، ووٹ ڈالنا ہم سب کا حق، بوڑھے ہوں یا جوان سب ضرور کریں ووٹنگ، چھوڑو اپنے سارے کام پہلے چلو کریں ووٹنگ، جو ترقی کا کام کریں گے ووٹ اسی کے نام کریں گے، میرا ووٹ متحدہ مفاد کے لئے وغیرہ اس طرح کے نعرے لگائیں گئے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریاست میں سو فیصد پولنگ کروانے کا عزم لیا ہے ۔مختلف مختلف طرح کی سرگرمیوں کے ذریعے اجتماع کرکے، تحصیل، بلاک، پنچایت میں جا کر لوگوں کو بیدار کیا جائے گا تاکہ سو فیصد ووٹنگ ہو۔