ونے شرما
ادھمپور// ضلع ادھمپور کے تحت شہر کے ساتھ لگتے ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک ٹرک ڈرائیور ٹرک میں سامان لوڈ کروا ہی رہا تھا کہ اچانک اسے بجلی کا کرنٹ لگا جس سے وہ بری طرح جھلس گیا۔وہیں جیسے ہی واقعہ کی معلومات پلکوں کو ملی تو وہ اس زخمی حالت میں ضلع اسپتال میں علاج کیلئے لائے ۔یہاں پر زخمی کی بگڑتی حالت کو دیکھ اس جموں میڈیکل کالج کے لئے ریفر کر دیا گیا زخمی ٹرک ڈرائیور کی شناخت سجاد احمد ولد غلام نائک رہائشی ککر ناگ اننت ناگ کے طور پر ہوئی ہے ۔وہیں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔