راہل نے وایناڈ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

0
0
یواین آئی
وایناڈ ؍؍ کانگریس صدر راہل گاندھی نے کیرالہ کے وایناڈ لوک سبھا سیٹ سے جمعرات کو اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ۔  پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے دوران مسٹر گاندھی کی بہن اور پارٹی کی مشرقی اتر پردیش کی انچارج جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا بھی موجود تھیں۔ ان کے علاوہ اس موقع پر پارٹی کے جنرل سکریٹری مکل واسنک ،کے سی وینو گوپال، کیرلہ کانگریس کے صدر ایم رامچندرن، سابق وزیر اعلی اومن چنڈی اور اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈر رمیش چینی تھلا بھی موجود تھے ۔مسٹر گاندھی نے صبح 11:50 بجے وایناڈ ضلع افسر اور الیکشن افسر کے دفتر میں پہنچ کر اپنا پرچہ داخل کیا ۔ واضح رہے کہ مسٹر گاندھی اس بار دو پارلیمانی سیٹوں سے الیکشن لڑ رہے ہیں ۔وہ اتر پردیش کے امیٹھی سے بھی پارٹی کے امیدوار ہیں۔ کاغذات نامزدگی سے قبل مسٹر گاندھی اور محترمہ واڈرا جیکوڈ سے ہیلی کاپٹر سے 10:55 پر کلپیٹا کے ایس کے ایم جے اسکول گراؤنڈ پہنچے ۔ اس کے بعد کھلی جیپ میں روڈ شو کرتے ہوئے ضلع افسرکے دفتر پہنچے ۔قومی شاہراہ کے دونوں اطراف کھڑے کانگریس کی قیادت والے متحدہ جمہوری محاذ ( یو ڈی ایف) کے ہزاروں کارکنوں نے نعرے لگا کر مسٹر گاندھی اور محترمہ واڈرا کا خیرمقدم کیا ۔ دونوں نے ہاتھ ہلا کر لوگوں کا اسقبال کیا ۔ شاہراہ کے دونوں اطراف سکیورٹی کے سخت بندوبست کے باوجود یو ڈی ایف کے حامیوں کا ہجوم امڈا تھا۔ مجمع کی وجہ سے مسٹر گاندھی کے قافلے کو 400 میٹر کی دوری طے کرنے میں 15 منٹ کا وقت لگا۔کیرلہ میں کسی امیدوار کے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے دوران کسی سیاسی جماعت کے حامیوں کی انتی زیادہ تعداد نہیں دیکھی گئی ۔ ضلع افسر کے دفتر میں فارم بھرنے کے بعد جیسے ہی مسٹر گاندھی باہر نکلے انہوں نے اور ان کی بہن محترمہ واڈرا نے یو ڈی ایف کے حامیوں کی جانب سے منعقد روڈ شو میں حصہ لیا۔ کلپیٹا شہر میں تقریبا 15 منٹ تک دونوں ہی روڈ شو میں شامل رہے ۔کانگریس کارکنوں نے امید ظاہر کی ہے کہ مسٹر گاندھی پانچ لاکھ ووٹوں کے ریکارڈ فرق سے کامیاب ہوں گے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا