کشمیری سکھ گلوکار ڈاکٹر دیپ سنگر 12 اپریل کو اپنا تازہ کشمیری نغمہ ’پنن کشمیر‘ ریلیز کریں گے

0
0
یواین آئی
 سری نگر؍؍جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال سے تعلق رکھنے والے سکھ گلوکار ڈاکٹر دیپ سنگر 12 اپریل کو اپنا تازہ کشمیری نغمہ ریلیز کرنے والے ہیں۔ڈاکٹر دیپ سنگر جو پیشے سے ڈاکٹر ہے، 12 اپریل کو ‘پنن کشمیر’ کے عنوان سے ایک تازہ نغمہ ریلیز کریں گے جس کو مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں فلمایا گیا ہے۔نغمے کا تیس سیکنڈ طویل پرومو پہلے ہی ریلیز کیا گیا ہے۔بتادیں کہ ترال کے بی گنڈ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر دیپ گذشتہ کئی برسوں سے ریاست و بیرون ریاست پنجابی اور کشمیری نغمے گا رہے ہیں۔انہوں نے اب تک متعدد خوبصورت پنجابی اور کشمیری نغمے گائے ہیں اور انہیں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے پر ایوارڑ بھی ملے ہیں۔عوام کی طرف سے حوصلہ افزائی ملنے پر ڈاکٹر دیپ نے کشمیری زبان کے فروغ اور کشمیر کے حالات کو بیان کرنے کے لئے کشمیری نغمے گانے شروع کردیئے ہیں۔ڈاکٹر دیب سنگر نے یو این آئی اردو سے بات کرتے ہوئے کہا ‘پنن کشمیر 12 اپریل کو ریلیز کیا جائے گا۔ ریلیز کے سلسلے میں ایک باضابطہ تقریب ہوگی جس میں ضلع مجسٹریٹ پلوامہ سید عابد رشید شاہ شرکت کریں گے۔ نغمے کا پرومو پہلے ہی ریلیز کیا جاچکا ہے’۔انہوں نے کہا ‘میں پیشے سے ڈاکٹر ہوں۔ دس دن کی چھٹی پر کشمیر آکر نغمے کو ریلیز کروں گا۔ میں بچپن سے ہی گانے کا شوق رکھتا ہوں۔ میرے کشمیری نغموں کو بہت پسند کیا جاتا ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا