عمر عبداللہ کے دادا نے وزیر اعلیٰ بننا تسلیم کیا تھا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

0
0
یواین آئی
جموں؍؍وزیر اعظم دفتر میں وزیر مملکت اور بی جے پی کے سینئر لیڈر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ عمر عبداللہ کے دادا شیخ محمد عبداللہ نے وزیر اعلیٰ بننے کو تسلیم کیا تھا۔ڈوڈہ میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جیتندر سنگھ نے کہا ‘عمر عبداللہ بھول گیا کہ اس کے دادا (شیخ عبداللہ) نے بیس سال تک، پہلے جیل میں رہے، پھر ادھر ادھر گھومتے پھرتے رہے، تو پھر جب اندراگاندھی جی نے انہیں 1975میں لایا تو انہوں نے وزیر اعلیٰ بننا تسلیم کیا’۔انہوں نے کہا کہ اس وقت شیخ عبداللہ نے سوچا کہ اگر اب بھی کوئی آنا کانی ہوئی تو موقعہ ہاتھ سے جائے گا۔جتیندر سنگھ نے کہا کہ اس کے بعد عمر کے والد بھی وزیر اعلیٰ ہی بنے اور آپ خود بھی وزیر اعلیٰ ہی رہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ایک ہی بن سکتا ہے اور وہ مودی جی ہیں۔عمر عبداللہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے جتیندر سنگھ نے کہا کہ یہ ایسی ہی بات ہے جیسے کوئی کمپنی یا دکان کھولتا ہے اور اس پر منیجنگ ڈائریکٹر کے نیچے اپنا نام، جوائنٹ منیجنگ ڈائریکٹر کے نیچے اپنی بیوی کا نام اور ایڈیشنل جوائنٹ ڈائریکٹر کے نیچے اپنے بیٹے کا نام لکھ دیتا ہے اس طرح خود ہی اپنے عہدے بانٹے جاتے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے حال ہی میں کہا کہ وہ ریاست میں صدر ریاست اور وزیر اعظم کے عہدوں کو بحال کریں گے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا