دفعہ 370 ہٹائی تو بھارت کا جموں وکشمیر پر کوئی حق نہیں رہے گا

0
0
نئی دہلی کشمیر کے لوگ نہیں بلکہ فقط کشمیر کی زمین چاہتی ہے: محبوبہ مفتی
یواین آئی
 سرینگر؍؍پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ دفعہ 370 ہٹایا گیا تو بھارت کا جموں وکشمیر پر کوئی حق نہیں رہے گا اور یہ جموں وکشمیر میں ایک ناجائز قبضہ کرنے والی طاقت بن جائے گی۔انہوں نے جمعرات کو شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ‘امت شاہ کہتے ہیں کہ ہم دفعہ 370 کو 2020میں ختم کریں گے۔ امت شاہ صاحب محبوبہ مفتی آپ سے کہہ رہی ہے۔ جس دن آپ دفعہ 370 کو ختم کرو گے آپ جموں وکشمیر میں ناجائز قبضہ کرنے والی طاقت بنو گے۔ آپ کا جموں وکشمیر پر کوئی حق نہیں رہے گا’۔انہوں نے کہا ‘بی جے پی صدر نے کہا ہے کہ ہم نے افسپا کو ختم ہونے سے بچانے کے لئے جموں وکشمیر میں حکومت ختم کی۔ امت شاہ صاحب آپ بھول گئے ہیں، دو ماہ تک آپ لوگوں نے مفتی صاحب کے پائوں پکڑے اور گذارش کرتے رہے کہ ہمارے ساتھ ساتھ حکومت بنائو’۔ان کا مزید کہنا تھا ‘مفتی صاحب نے شرطیں رکھیں۔ آپ نے دفعہ 370 کی حفاظت کی شرط مان لی۔ آپ نے افسپا ختم کرنے کی شرط پر بھی ہاں کہہ دی۔ پاکستان کے ساتھ مذاکرات پر بھی آپ نے ہاں کہہ دی۔ حریت سے بات چیت کی شرط پر بھی آپ نے ہاں کہہ دی۔ آپ نے جموں وکشمیر کے پاور پروجیکٹس کو واپس کرنے پر بھی ہاں کہہ دی۔ اگر اُس وقت ہاں تو آج نا کیوں؟ آج آپ کیسے کہتے ہو کہ ہم دفعہ 370 کو ختم کریں گے’۔دریں اثنا محبوبہ مفتی نے کہا کہ نئی دہلی کشمیر کے لوگ نہیں بلکہ فقط کشمیر کی زمین چاہتی ہے۔سری نگر۔ جموں قومی شاہراہ کو ہفتے میں دو دن بند رکھنے کے حکومتی فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نیاپنے ایک ٹویٹ میں کہا ‘مرکزی حکومت کا کشمیر کے تئیں  ظلم پر مبنی اپروچ جاری ہے، کشمیریوں کو دھمکایا جاریا ہے، انہیں جیل میں بند کیا جارہا ہے، انہیں بنیادی حقوق سے محروم رکھا جارہا ہے۔ وہ (دہلی) فقط کشمیر چاہتے ہیں وہ متفکر نہیں ہیں کہ کشمیر کے لوگوں کے ساتھ کیا ہورہا ہے’۔قابل ذکر ہے کہ حکومت نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ قومی شاہراہ پر ہفتے میں دو دن سیول ٹریفک کی نقل وحمل بند رہا کرے گی اور صرف فوجی قافلوں کو چلنے کی اجازت ہوگی

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا