مذہبی مقامات کے نزدیک شراب کی دُکان پرجموں مسلم فرنٹ کا اظہار تشویش

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں مسلم فرنٹ کی قیادت کے ایک ہنگامی اجلاس میں مذہبی مقامات سے ملحق شراب کی دکانوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے اور حکومت کے اس اقدام سے جہاں نوجوان خواتین بوڑھے شہری اب محفوظ نہیں ہیں وہاں پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔اس حقیقت کو جاننے کے لیے شہر کا دورہ کرتے ہوئے ایک تشویشناک حقیقت یہ سامنے آئی کہ حکومت نے امام بارگاہ نیو پلاٹ سے ملحق مین روڈ پر ایک شراب کی دکان کی منظوری دے دی ہے جو کہ امام بارگاہ سے صرف بیس فٹ کے فاصلے پر ہے اور اس کے بالمقابل ہے۔ انہوں نے کہاکہ مذہبی قامات کے قرب و جوار میں ایسے معاملات مشکل سے کم نہیں ہیں ۔جموں مسلم فرنٹ نے ایل جی جموں وکشمیر سے اپیل کی کہ اس معاملہ میںمداخلت کریں اور ایسی دکانوں کی الاٹمنٹ کے بارے میں انکوائری کا حکم دیں جو ہمارے سسٹم کے لیے فطرتاً پریشان کن ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا