حکومت کو فوری طورپر سیول سیکریٹریٹ یونین کے الیکشن کرانے پر زور دیا گیا
لازوال ڈیسک
جموںسیول سیکریٹریٹ جموں میں نان گزٹیڈ ملازمین نے احتجاجی مظاہرئے کئے اور فوری طورپر الیکشن کرانے کا حکومت سے مطالبہ کیا ۔ یونین کے سابق صدر نے کہاکہ سیول سیکریٹریٹ یونین کو کئی افراد نے یرغمال بنایا ہے اور اُنہیں اس کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔ ملازمین نے گورنر انتظامیہ سے فوری طورپر عدالتِ عالیہ کی جانب سے الیکشن پر سٹے آرڈر کو ہٹانے کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لانے کا مطالبہ کیا ہے۔سیول سیکریٹریٹ جموں میں ملازمین کی کثیر تعداد نے سیکریٹریٹ کے احاطے میں احتجاجی مظاہرئے کئے اور حکومت سے پُر زور مطالبہ کیا کہ عدالتِ عالیہ کی جانب سے یونین کے الیکشن پر سٹے آرڈر کو فوری طورپر منسوخ کرانے کیلئے حکومت کو تمام تر وسائل بروئے کار لانے چاہئے۔ یونین کے سابق صدر روف احمد بٹ نے اس موقعے پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ قواعد و ضوابط کے تحت سیکریٹریٹ یونین کے الیکشن وقت پر ہونے چاہئے تاہم سابق یونین سے وابستہ ذعماﺅں نے الیکشن کرانے پر راضی ہی نہیں جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ وہ اس تنظیم کو یرغمال بنا کر ہمیشہ کیلئے اس پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ سابق صدر کے مطابق جمہوریت اور قوانین کے تحت سیول سیکریٹریٹ یونین کی معیاد ختم ہو گئی ہے لہذا جتنی جلد ممکن ہو سکے الیکشن ہونے چاہئے۔ سابق صدر کا مزید کہنا تھا کہ چونکہ کئی افراد نے اس پر سٹے آرڈر حاصل کیا لہذا حکومت کو دیری کئے بغیر سٹے آرڈر کو منسوخ کرانے کیلئے قانونی ماہرین کی مدد لینی چاہئے تاکہ یہ مسئلہ حل ہوسکے۔ انہوںنے کہاکہ پچھلے ساٹھ سال سے سیول سیکریٹریٹ کے تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ وقت پر الیکشن نہیں ہوئے بلکہ کئی افراد نے سٹے آرڈر بھی لایا جو حیران کن ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کئی بیروکریٹوں کے ساتھ مل کر اس ادارے کی شبیہ کو متاثر کرنے کی سازشیں ہور ہی ہیں جس کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔